google.com, pub-3199947851844297, DIRECT, f08c47fec0942fa0 تحریک انصاف کی 15 اکتوبر کو احتجاج کی کال واپس لینے کی مشروط آمادگی - UrduLead
منگل , دسمبر 24 2024

تحریک انصاف کی 15 اکتوبر کو احتجاج کی کال واپس لینے کی مشروط آمادگی

تحریک انصاف نے 15 اکتوبر کو اسلام آباد میں احتجاج کی کال واپس لینے پر مشروط آمادگی ظاہر کردی۔

ترجمان پی ٹی آئی شیخ وقاص اکرم کہتے ہیں بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کرا دیں، احتجاج کی کال واپس لے لیں گے۔

دوسری جانب ذرائع کا کہنا ہے کہ ایس سی او اجلاس کے موقع پر احتجاج کی کال کی تحریک انصاف کے اندر سے بھی مخالفت کی گئی ہے۔

اس حوالے سے پارٹی کی سینئر لیڈرشپ نے بھی شدید تحفظات کا اظہار کیا ہے۔

ادھر نائب امیرِ جماعت اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ نے بھی پی ٹی آئی سے احتجاج کی کال مؤخر کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

لیاقت بلوچ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی احتجاج کی کال مؤخر کرے۔

ایک بیان میں لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ ایس سی او کانفرنس پوری قوم کے لیے باعث اعزاز ہے، حکومت بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کا مطالبہ تسلیم کرے۔

About Aftab Ahmed

Check Also

ملک کاروبار دوست نہیں رہا: پاکستان بزنس فورم

پاکستان بزنس فورم نے سال 2024 کو بزنس کمیونٹی اور عوام کے لیے مشکل ترین …