google.com, pub-3199947851844297, DIRECT, f08c47fec0942fa0 شنگھائی تعاون تنظیم اجلاس: بھارت سمیت مختلف ممالک کے وفود اسلام آباد پہنچ گئے - UrduLead
منگل , دسمبر 24 2024

شنگھائی تعاون تنظیم اجلاس: بھارت سمیت مختلف ممالک کے وفود اسلام آباد پہنچ گئے

اسلام آباد میں کل سے شروع ہونے والے شنگھائی تعاون تنظیم اجلاس کے لیے غیر ملکی وفود کی آمد کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق بھارت کا چار رکنی اور روس کا 76 رکنی وفد اسلام آباد پہنچ گیا، اس کے علاوہ شنگھائی تعاون تنظیم کے 7 نمائندے بھی پاکستان پہنچ گئے ہیں۔

چین کا 15 رکنی وفد ، کرغستان کا 4 اور ایران کا دو رکنی وفد بھی ایئرپورٹ پہنچا جس کے بعد انہیں سخت سکیورٹی میں اسلام آباد  پہنچا دیا گیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ بھارتی وزیر خارجہ جے شنکر آج شام نئی دہلی سے پاکستان پہنچیں گے ، ان کی آمد کے سلسلے میں تمام انتظامات مکمل کئے گئے ہیں۔

About Aftab Ahmed

Check Also

ملک کاروبار دوست نہیں رہا: پاکستان بزنس فورم

پاکستان بزنس فورم نے سال 2024 کو بزنس کمیونٹی اور عوام کے لیے مشکل ترین …