بدھ , جنوری 28 2026

ایس سی او کانفرس: راولپنڈی اسلام آباد میں سیکیورٹی سخت کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد میں ایس سی او کانفرس کی تیاری کے سلسلے میں جڑواں شہروں میں سیکیورٹی سخت کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔

12 سے 16 اکتوبر تک شادی ہالز، کیفے، ریسٹورنٹ اور اسنوکر کلب بند کرنے کا حکم دے دیا گیا ہے۔

جڑواں شہروں میں پولیس نے تاجروں، ہوٹل اور ریسٹورنٹ مالکان کو نوٹسز بھی جاری کردیے ہیں۔

پولیس کے مطابق خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔

پولیس نے تاجروں اور ہوٹل مالکان سے شورٹی بانڈز بھی طلب کر لیے ہیں۔

علاوہ ازیں جڑواں شہروں میں 14 سے 16 اکتوبر تک عام تعطیل کا اعلان پہلےہی کیا جاچکا ہے۔

About Aftab Ahmed

Check Also

فیصل ٹاؤن کے خلاف مبینہ لینڈ فراڈ پر مقدمہ درج

راولپنڈی ڈیولپمنٹ اتھارٹی (آر ڈی اے) نے ہاؤسنگ اسکیم “فیصل ٹاؤن” کی انتظامیہ کے خلاف …