google.com, pub-3199947851844297, DIRECT, f08c47fec0942fa0 احد رضا میر کا افئیر لندن میں بے نقاب، ساتھ چلنے والی لڑکی کون؟ - UrduLead
منگل , دسمبر 24 2024

احد رضا میر کا افئیر لندن میں بے نقاب، ساتھ چلنے والی لڑکی کون؟

پاکستانی اداکار احد رضا میر کی لندن کی سڑکوں پر ایک حسینہ کا ہاتھ تھام کر چلنا متعدد افواہوں کی وجہ بن گیا۔

احد رضا میر کی سوشل میڈیا پر ایک تصویر زیرِ گردش ہے جس میں انہیں لندن کی سڑک پر اپنی دنیا میں مگن ہوکر چلتے دیکھا جاسکتا ہے۔ تصویر جاری ہوتے ہی تنازع کھڑا ہو گیا ہے۔

تصویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ احد رضا میر کے ہاتھ تھام کر ایک لڑکی چل رہی ہے جس نے سیاہ شرٹ اور نیلی ڈینم کے ساتھ سیاہ کوٹ پہن رکھا ہے جبکہ احد رضا میر بھی بھرپور تیار نظر آرہے ہیں۔

اس تصویر میں نظر آنے والی لڑکی کو سوشل میڈیا صارفین کی ایک بڑی تعداد اداکارہ رمشا خان کہہ رہے ہیں، کیونکہ حال ہی میں دونوں کو لندن میں ایک نجی تقریب میں دیکھا بھی گیا تھا۔ جہاں دونوں کو بیسٹ آن اسکرین جوڑی کا ایوارڈ بھی ملا تھا۔

یاد رہے کہ احد رضا میر اور رمشا خان سال 2022 میں نشر ہونے والے ڈرامے ’ہم تم‘ میں ایک ساتھ نظر آئے تھے جس کے بعد اس آن اسکرین جوڑی کی قربت کی خبریں سوشل میڈیا پر گردش کرنے لگ گئی تھیں اور احد اور ادکارہ سجل علی کی شادی ختم ہونے کی وجہ بھی رمشا خان کو ہی ٹھہرایا جاتا ہے۔ جبکہ کچھ صارفین کو شک ہے کہ یہ رمشا خان نہیں بلکہ حنا الطاف ہیں۔

واضح رہے کہ سجل اور احد 14مارچ 2020کو رشتۂ ازدواج میں منسلک ہوئے جس کے دو سال بعد 2022 میں دونوں کی علیحدگی کی خبریں گردش کرنے لگیں اور اسی سال احد اور رمشا خان کا ایک ساتھ ڈراما ’ہم تم‘ ریلیز ہوا۔

احد رضا میر پاکستانی معروف اداکار آصف رضا میر کے بیٹے ہیں، انہوں نے 2010 میں فقط 17 سال کی کم عمری میں ڈراما ’خاموشیاں‘ سے پاکستانی شوبز انڈسٹری میں قد رکھا تھا۔

About Aftab Ahmed

Check Also

ملک کاروبار دوست نہیں رہا: پاکستان بزنس فورم

پاکستان بزنس فورم نے سال 2024 کو بزنس کمیونٹی اور عوام کے لیے مشکل ترین …