google.com, pub-3199947851844297, DIRECT, f08c47fec0942fa0 اڈیالہ جیل میں عمران خان سمیت دیگر قیدیوں کی ملاقاتوں پر پابندی - UrduLead
ہفتہ , مئی 17 2025

اڈیالہ جیل میں عمران خان سمیت دیگر قیدیوں کی ملاقاتوں پر پابندی

اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی عمران خان سمیت دیگر قیدیوں سے ہر قسم کی ملاقات پر پابندی عائد کر دی گئی۔

ذرائع کے مطابق اڈیالہ جیل میں قیدیوں سے ہر قسم کی ملاقات پر 18 اکتوبر تک پابندی عائد کی گئی ہے،

عمران خان اور بشریٰ بی بی سے پارٹی رہنماؤں، وکلاء اور فیملی کی ملاقات پر بھی پابندی عائد ہو گی۔

جیل ذرائع کا کہنا ہے کہ پنجاب حکومت نے قیدیوں سے ملاقاتوں پر پابندی سکیورٹی خدشات کے باعث لگائی۔

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں شنگھائی تعاون تنظیم کے سلسلے میں جڑواں شہروں میں سکیورٹی کے سخت اقدامات کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

About Aftab Ahmed

Check Also

برطانیہ اور امریکا: بھارت اور پاکستان کے درمیان جنگ بندی برقراررکھنے کیلئے مل کر کام کر رہے ہیں

برطانیہ کے وزیر خارجہ ڈیوڈ لیمی نےکہا کہ برطانیہ، امریکا کے ساتھ مل کر اس …