اتوار , ستمبر 13 2026
بریکنگ نیوز

وفاقی حکومت نے پی ٹی ایم پر پابندی لگا دی

وفاقی حکومت نے پشتون تحفظ موومنٹ (پی ٹی ایم) پر پابندی لگا دی۔

وزارتِ داخلہ نے پی ٹی ایم پر پابندی لگانے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

نوٹیفکیشن  میں وزارت داخلہ نے کہا ہے کہ پی ٹی ایم ملک میں امن و سیکیورٹی کے لیے خطرہ ہے۔ 

وزارت داخلہ کے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ 1997ء کے انسداد دہشت گردی ایکٹ کی دفعہ 11 بی کے تحت پی ٹی ایم پر پابندی عائد کی جاتی ہے۔

واضح رہے کہ چند روز قبل پی ٹی ایم کے سربراہ منظور پشتین نے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور سے بھی ملاقات کی تھی۔

علی امین گنڈا پور سے ہونے والی ملاقات میں منظور پشتین نے انہیں پشتون قومی عدالت میں شرکت کی دعوت بھی دی تھی۔

وفاقی حکومت نے پی ٹی ایم پر پابندی لگا دی

About Aftab Ahmed

Check Also

پیٹرولیم لیوی میں کمی سے متعلق تجویز اور پیٹرول پمپ پر ایندھن کی قیمتوں کو ظاہر کرتا ہوا بورڈ

پیٹرولیم لیوی میں کمی: حکومت کا 1500 ارب روپے کے متبادل ذرائع آمدن کا منصوبہ زیرِ غور

حکومت جماعتِ اسلامی کی اس تجویز پر غور کر رہی ہے جس کے تحت پیٹرولیم …