اپنی بیٹی سے پہلے اپنے بیٹے اورنگزیب کو کھو چکی ہیں
زارا نور عباس کا تعلق ایک شوبز گھرانے سے ہے۔ وہ مشہور ورسٹائل فنکارہ بشری انصاری کی بھانجی اور اداکارہ اسما عباس کی بیٹی ہیں۔ جبکہ ان کے شوہر اسد کا تعلق بھی ڈرامہ انڈسٹری سے ہے۔
زارا آج کل زندگی کے ایک نئے دور میں داخل ہو گئی ہیں۔ ان کے گھر چند ماہ قبل بیٹی کی پیدائش ہو ئی ہے۔ جس کا نام انہوں نے نورجہاں رکھا ہے۔
بیٹی کی مصروفات کے باعث کچھ عرصہ اپنی فنی زندگی سے دور رہنے کے بعد وہ دوبارہ کیریئر میں واپس آگئی ہیں۔
لیکن یہ اداکارہ اپنی بیٹی سے پہلے اپنے بیٹے اورنگزیب کو کھو چکی ہیں جس کا ذکر انہوں نے اپنی بیٹی کی پیدائش سے چند ماہ قبل ایک انٹرویو میں کیا تھا۔
زارا اور اسد دونوں کے لئے یہ ایک تکلیف دہ تجربہ تھا۔ جب انہوں نے اپنے بیٹے کو کھو دیا
زارا نے اس کے متعلق بات کی کہ ایک ماں کو اپنی اولاد کھونے پر کتنا گہرا دکھ ہوتا ہے اور اس طرح کے نقصان کے بعد اس پر جذباتی اور جسمانی طور پر کیا گزرتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ اورنگ زیب ہمیشہ ان کے دل کا حصہ رہے گا۔ وہ اب بھی اپنی لڑکی کو اپنے بھائی کے کپڑے پہنا رہی ہیں جو انہوں نے پہلے اپنے بیٹے کے لیے خریدے تھے۔
انہوں نے مزید کہا کہ بے شک نور جہاں ان کی زندگی میں سکون اور اطمینان لے کر آئی ہیں لیکن ان کے دل میں ہمیشہ پہلا بچہ ہی رہے گا۔