google.com, pub-3199947851844297, DIRECT, f08c47fec0942fa0 دو تہائی اکثریت اور نمبرز پورے کرنا حکومت کی ذمے داری: بلاول بھٹو زرداری - UrduLead
منگل , دسمبر 24 2024

دو تہائی اکثریت اور نمبرز پورے کرنا حکومت کی ذمے داری: بلاول بھٹو زرداری

پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ آئینی ترمیم پر دو تہائی اکثریت اور نمبرز پورے کرنا حکومت کی ذمے داری ہے۔

جیو نیوز کے پروگرام میں خصوصی انٹرویو دیتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا کہ آئینی ترامیم پیش کرنے سے پہلے انڈر اسٹینڈنگ تھی کہ حکومت کو مولانا فضل الرحمان سمیت 5 جماعتوں کی حمایت حاصل ہے، لیکن جب کمیٹی میں مسودہ پیش کیا گیا تو معلوم ہوا کہ مولانا فضل الرحمان کا اُس پر اختلاف ہے۔

 بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ آئینی ترامیم کے حوالے سے ہم مولانا فضل الرحمان کے قریب آرہے ہیں۔ جیسے ہی اتفاق رائے پیدا ہوتا ہے، چاہے وہ کل ہو یا پرسوں، ہم ترامیم پارلیمنٹ میں پیش کردیں گے۔

 آئینی ترامیم پر پی ٹی آئی سے مشاورت کے سوال پر بلاول نے کہا کہ ہم اس وقت مولانا فضل الرحمان کے ساتھ رابطے میں ہیں جو پی ٹی آئی کے ساتھ رابطے میں ہیں۔

آئینی ترامیم پر بنائی گئی کمیٹی میں اگر پی ٹی آئی کے اراکین پیپلز پارٹی کے اراکین خورشید شاہ یا نوید قمر سے رابطہ کرتے ہیں تو وہ انہیں منع نہیں کریں گے۔ 

About Aftab Ahmed

Check Also

گلیات میں ایک بار پھر برف باری کا سلسلہ شروع

گلیات میں ایک بار پھر برف باری کا سلسلہ شروع ہو گیا، سیاحوں کی سہولیات …