google.com, pub-3199947851844297, DIRECT, f08c47fec0942fa0 31 فیصد پاکستانی سوشل میڈیا کے بڑھتے استعمال سے پریشان - UrduLead
اتوار , مئی 18 2025

31 فیصد پاکستانی سوشل میڈیا کے بڑھتے استعمال سے پریشان

سوشل میڈیا زندگیوں پر بہت ہی زیادہ اثر انداز ہونے لگا ہے،31 فیصد پاکستانی سوشل میڈیا کے بڑھتے ہوئے استعمال سے پریشان ہوگئے۔

گیلپ پاکستان نے نیا سروے جاری کردیا، جس میں بتایا گیا کہ بہت سے پاکستانی سوشل میڈیا کے بڑھتے استعمال سے پریشان ہوگئے ہیں۔

سروے میں 38 فیصد نے زندگی پر سوشل میڈیا سے پڑنے والے اثرات سے انکار کیا اور کہا کہ ان کی زندگیوں میں کوئی فرق نہیں آیا ہے۔

سوشل میڈیا کے زندگیوں میں بڑھتے عمل دخل سے پریشان پاکستانیوں کی شرح 39 ممالک کی مجموعی آراء سے کم ہے۔

عالمی سطح پر 50 فیصد نے سوشل میڈیا کے زندگیوں پر حاوی ہونے کا کہا جبکہ مشرق وسطیٰ میں 57 فیصد افراد سوشل میڈیا کے زندگیوں میں بڑھتے عمل دخل سے پریشان نظر آئے ۔

About Aftab Ahmed

Check Also

بھارتی حکومت کا ایکس انتظامیہ کو 8 ہزار سے زائد اکاؤنٹس بلاک کرنے کا آرڈر

بھارتی حکومت نے گمراہ کُن پروپیگنڈا بے نقاب ہونے پر معروف سوشل میڈیا پلیٹ فارم …