google.com, pub-3199947851844297, DIRECT, f08c47fec0942fa0 پاکستان کے مختلف علاقوں میں موسلادھار بارش اور ژالہ باری کی پیشگوئی - UrduLead
ہفتہ , مئی 17 2025

پاکستان کے مختلف علاقوں میں موسلادھار بارش اور ژالہ باری کی پیشگوئی

محکمہ موسمیات نے پاکستان کے مختلف علاقوں میں موسلادھار بارش اور ژالہ باری کی پیشگوئی کی ہے۔

بارش کی وجہ سے اسلام آباد میں گرمی کی شدت میں کمی آ گئی ہے،

محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد میں چند مقامات پر موسلادھار بارش اورژالہ باری کا امکان ہے۔

مری، گلیات، راولپنڈی، اٹک، چکوال، جہلم، تلہ گنگ، گوجرانوالہ، لاہور، قصور، فیصل آباد، اوکاڑہ، نارووال، شیخوپورہ، سرگودھا، میانوالی اور خوشاب میں بارش ہونے کی توقع ہے۔

سیالکوٹ، گجرات، منڈی بہاؤالدین، حافظ آباد، بھکر، لیہ، جھنگ، ملتان، ساہیوال، ڈیرہ غازی خان، تھرپارکر اور عمر کوٹ میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہونے کا امکان ہے۔

چترال، شانگلہ، بٹگرام، مانسہرہ، ایبٹ آباد، ہری پور، پشاور، صوابی، نوشہرہ، مردان، چارسدہ، بونیر، مالاکنڈ، دیر، سوات، باجوڑ، مہمند، خیبر کوہستان، اورکزئی اورکرم میں بارش ہونے کی توقع ہے۔

کرک، بنوں، لکی مروت، وزیرستان، کوہاٹ، ہنگو، اور ڈیرہ اسماعیل خان میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

سندھ اور بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے،

گلگت بلتستان میں چند مقامات پرگرج چمک اور بارش کی توقع ہے،

آزاد کشمیرمیں تیزہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور ژالہ باری کی توقع ہے۔

About Aftab Ahmed

Check Also

پی ایس ایل کے بقیہ 8میچوں کیلئے 23غیرملکی کھلاڑیوں کی شرکت کی تصدیق

پاکستان سپرلیگ (پی ایس ایل ) کے 10ویں ایڈیشن کے بقیہ 8میچوں کیلئے 5 ٹیموں …