google.com, pub-3199947851844297, DIRECT, f08c47fec0942fa0 ہانیہ عامر کے برائیڈل فوٹو شوٹ سوشل میڈیا پر وائرل - UrduLead
منگل , دسمبر 24 2024

ہانیہ عامر کے برائیڈل فوٹو شوٹ سوشل میڈیا پر وائرل

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی خوبرو اداکارہ و ماڈل ہانیہ عامر نے اپنے تازہ ترین برائیڈل فوٹو شوٹ کی تصاویر پر شیئر کی ہیں

جنہوں نے مداحوں کے دلوں کو موہ لیا ہے، تصاویر کے سوشل میڈیا پر خوب چرچے بھی کیے جا رہے ہیں۔

پاکستان شوبز انڈسٹری میں الگ پہچان رکھنے والی خوبرو اداکارہ و ماڈل ہانیہ عامر نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر دلہن کے روایتی لباس میں چند دلکش تصاویر پوسٹ کیں،

تصاویر میں وہ نہایت خوبصورت اور پُروقار نظر آ رہی ہیں، ان تصاویر میں انہوں نے روایتی جوڑوں کے ساتھ دلکش زیورات کا انتخاب کیا اور عمدہ میک اپ نے ان کی دلکش خوبصورتی کو چار چاند لگا دیئے۔

مداحوں نے ہانیہ کے نئے فوٹو شوٹ کو بے حد سراہا اور ان کی تصاویر پر لاکھوں لائکس اور ہزاروں تعریفی تبصرے کیے جا رہے ہیں،

ہانیہ عامر کی یہ تصاویر نہ صرف پاکستان بلکہ بین الاقوامی سطح پر بھی مداحوں میں مقبول ہو رہی ہیں۔

ہانیہ عامر کے یہ فوٹو شوٹ نہ صرف ان کی اداکاری بلکہ ماڈلنگ کے شعبے میں بھی ان کی صلاحیتوں کو مزید نمایاں کرتا ہے,

ایک صارف نے مشہور اردو غزل کا حوالہ دیتے ہوئے لکھا کہ ’’ تم پہلے بھی اتنی خوبصورت تھیں … یا وقت نے کیا کوئی حسین ستم؟‘‘

جبکہ دوسرے نے ان کی مسکراہٹ کو لے کر لکھا کہ ’’یار، اس کی مسکراہٹ اُفففف!۔‘‘

About Aftab Ahmed

Check Also

ملک کاروبار دوست نہیں رہا: پاکستان بزنس فورم

پاکستان بزنس فورم نے سال 2024 کو بزنس کمیونٹی اور عوام کے لیے مشکل ترین …