بدھ , جون 17 2026

انگلینڈ کیخلاف ملتان ٹیسٹ میں زاہد محمود پری کیمپ میں شامل

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے ملتان میں پہلے ٹیسٹ سے قبل ہونے والے پری ٹیسٹ کیمپ کےلیے لیگ اسپنر زاہد محمود کو 16ویں کھلاڑی کے طور پر شامل کرلیا۔

تاہم 7 اکتوبر سے شروع ہونے والے پہلے ٹیسٹ سے قبل اسکواڈ کو 15 رکنی کردیا جائے گا۔

پی سی بی کے مطابق کامران غلام اور محمد علی کو بھی پہلے ٹیسٹ کے ریزرو کھلاڑیوں میں شامل رکھا جائے گا، لیکن انہیں ڈومیسٹک میچز میں کھیلنے کا موقع دیا جائے گا تاکہ وہ میچ فٹنس برقرار رکھ سکیں۔

پی سی بی کے مطابق تینوں کھلاڑی پاکستان ٹیسٹ سیٹ کا حصہ ہیں، لیکن ہوم ٹیسٹ کےلیے صرف 15 کھلاڑیوں کا انتخاب کرکٹ اور لاجسٹک وجوہات کی بنا پر مناسب سمجھا گیا ہے۔ 

پی سی بی کا کہنا ہے کہ کامران غلام اور محمد علی کےلیے ڈومیسٹک کرکٹ کھیلنا زیادہ سودمند ثابت ہوگا بجائے اس کے کہ وہ صرف ڈگ آؤٹ میں بیٹھیں۔

اس سے قبل پاکستان کرکٹ بورڈ کو کامران غلام کی ٹیسٹ ٹیم میں عدم شمولیت پر شدید تنقید کا بھی سامنا رہا تھا۔

About Aftab Ahmed

Check Also

ارجنٹینا اور فرانس کی شاندار فتوحات

ناروے نے عراق کو شکست دے دی فیفا ورلڈ کپ 2026 کے گروپ مرحلے کے …