جمعرات , دسمبر 4 2025

بھکاریوں کو روکا نہ گیا تو پاکستانی حج و عمرہ زائرین متاثر ہونگے: سعودی انتباہ

سعودی عرب کی وزارت حج نے پاکستان کے وزارت مذہبی امور کو پاکستانی بھکاریوں کو روکنے کے لیے خط لکھا ہے۔ 

ذرائع مذہبی امور کے مطابق سعودی وزارت حج نے پاکستان کی وزارت مذہبی امور کو انتباہ جاری کیا ہے۔ 

سعودی وزارت حج کے مطابق پاکستانی بھکاریوں کو نہ روکا گیا تو عمرہ زائرین اور حجاج کرام پر اثر پڑ سکتا ہے، پاکستانی بھکاری سعودی عرب میں عمرے کے ویزے پر آتے ہیں۔ 

وزارت مذہبی امور نے عمرہ ایکٹ لانے کا فیصلہ کیا ہے جس میں عمرہ کروانے والے ٹریولز کو قانونی دائرے میں لایا جائے گا۔

About Aftab Ahmed

Check Also

گڑ کے استعمال کے صحت پر مثبت اثرات، طبی ماہرین کی نئی تحقیق میں اہم انکشافات

تازہ تحقیق میں طبی ماہرین نے گُڑ (را شوگر/جگّری) کے باقاعدہ استعمال کو انسانی صحت …