google.com, pub-3199947851844297, DIRECT, f08c47fec0942fa0 خواتین اپنی حالت کا ذمہ دار مردوں کو ٹھہراتی ہیں: شائستہ لودھی - UrduLead
منگل , دسمبر 24 2024

خواتین اپنی حالت کا ذمہ دار مردوں کو ٹھہراتی ہیں: شائستہ لودھی

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی مقبول اداکارہ و ماڈل عائشہ عُمر اور سابقہ میزبان شائستہ لودھی نے کہا ہے کہ خواتین اپنے لیے خود کھڑا ہونا سیکھیں۔

حال ہی میں شائستہ لودھی نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں بطورِ مہمان شرکت کی جس کی میزبانی عائشہ عُمر کررہی تھیں۔

اس پروگرام میں دونوں اداکاراؤں نے خواتین کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے معاشرے میں اکثر خواتین خود کو اتنا بےبس محسوس کرتی ہیں کہ وہ اپنی حالت کا ذمہ دار اپنے شوہر کو ٹھہراتی ہیں۔

شائستہ لودھی نے اپنی والدہ کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ میری والدہ آج تک ہر پریشانی کا قصوروار میرے والد کو ٹھہراتی ہیں، والدہ کہتی ہیں کہ اگر اُن کی زندگی خراب ہوئی ہے تو اس کے ذمہ دار میرے والد ہیں جبکہ حقیقت یہ نہیں ہے۔

اس پر عائشہ عُمر نے کہا کہ میرے والد صاحب کا خاندان کافی بڑا ہے تو بڑے خاندان ہونے کی وجہ سے میری والدہ کے ساتھ جو بھی مسائل پیش آئے، وہ اس کے لیے میرے والد کو قصور وار سمجھتی ہیں۔

دونوں اداکاراؤں نے خواتین مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ خواتین اپنے گھر کے مردوں کو بُرا بھلا کہنا اور اُن پر الزام لگانا بند کریں۔

اُنہوں نے مزید کہا کہ خواتین کو چاہیے کہ وہ خود اپنے لیے کھڑا ہونا سیکھیں، خود اپنا بہتر مستقبل بنائیں اور اپنے فیصلے خود لیں۔

About Aftab Ahmed

Check Also

ملک کاروبار دوست نہیں رہا: پاکستان بزنس فورم

پاکستان بزنس فورم نے سال 2024 کو بزنس کمیونٹی اور عوام کے لیے مشکل ترین …