google.com, pub-3199947851844297, DIRECT, f08c47fec0942fa0 ڈرامے کے سیٹ پر فہد مصطفیٰ اور ہانیہ عامر کی لڑائی - UrduLead
منگل , دسمبر 24 2024

ڈرامے کے سیٹ پر فہد مصطفیٰ اور ہانیہ عامر کی لڑائی

پاکستان اور بھارت میں یکساں مقبول ہونے والا ڈرامہ ’کبھی میں کبھی کبھی تم‘ کی شوٹنگ کے دوران اداکار فہد مصطفیٰ ساتھی اداکارہ ہانیہ عامر کو زور دار دھکا دے دیا۔

دونوں اداکاروں کی ایک نئی ویڈیو نے سب کی توجہ اس وقت سمیٹی جب خفیہ انداز میں فلمائی گئی ویڈیو میں ہانیہ عامر اور فہد مصطفیٰ رومانوی انداز اپناتے ہوئے رقص کرتے دیکھائی دیئے۔

فہد مصطفیٰ اور دونوں اس ویڈیو میں مصطفیٰ اور شرجینا کے کردار میں ہی ہیں۔ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ فہد مصطفیٰ، ہانیہ کا ہاتھ سے پکڑ کر گھومتے ہیں اور پھر اپنے قریب لے آتے ہیں جس کے فوراً بعد وہ ہانیہ کو دھکا دے کر دوسری جانب خود کو موڑ لیتے ہیں جیسے غصے کا اظہار کر رہے ہوں۔

ایسی دروان فہد مصطفیٰ کے ہاتھوں دھکا کھانے والی ہانیہ عامر ویڈیو چیختی نظر آئیں کہ ’مجھے مار رہا ہے یہ‘ جبکہ فہد مصطفیٰ ہنستے دیکھائی دیئے۔

ویڈیو کے وائرل ہوتے ہی جہاں صارفین کے کمنٹس کا تانتا بندھ گیا ہے وہیں ڈرامے کے فینز اس ٹینشن میں ہیں کہ آنے والے کچھ قسطوں میں ان کے پسندیدہ اداکاروں کے درمیان کوئی رنجش تو پیدا نہیں ہونے والی؟

About Aftab Ahmed

Check Also

ملک کاروبار دوست نہیں رہا: پاکستان بزنس فورم

پاکستان بزنس فورم نے سال 2024 کو بزنس کمیونٹی اور عوام کے لیے مشکل ترین …