اتوار , ستمبر 13 2026
بریکنگ نیوز

غیر ملکی قرض پر5 برس میں 88 کروڑ91 لاکھ ڈالر سود ادا

پاکستان تحریک انصاف اور پی ڈی ایم کے دور حکومت میں غیر ملکی مالیاتی اداروں اورمختلف ممالک سے ترقیاتی منصوبوں کیلیے 9 ارب 81 کروڑ 59 لاکھ ڈالرز ملے، جس پر 88 کروڑ 91 لاکھ 60 ہزار ڈالرز سود ادا کیا گیا۔

پانچ سالوں میں ملنے والی رقم کی تفصیلات کی مطابق ایشین ڈیولپمنٹ بینک سے 13 ارب 3 کروڑ 52 لاکھ ڈالرز ملے جس پر 18 کروڑ 17 لاکھ 60 ہزار ڈالرز شرح سود ادا کیا گیا۔

اسی طرح چین سے 2 ارب 55 کروڑ ڈالرز کیلیے 34 کروڑ 84 لاکھ 7 ہزار ڈالرز سود کی ادائیگی کی گئی، جرمنی نے ترقیاتی منصوبوں کیلیے 1 کروڑ ڈالر دیا جس پر 3 لاکھ 70 ہزار ڈالرز سود ادا کیا گیا جبکہ فرانس نے 23 کروڑ 17 لاکھ دیے جس پر 24 لاکھ 30 ہزار ڈالرز ادا کیے گئے۔

جاپان 9 کروڑ 74 لاکھ ڈالرز جس پر 98 لاکھ 80 ہزار ڈالرز سود کی ادائیگی کی گئی ۔کوریا سے پاکستان کو 37 کروڑ 5 لاکھ ڈالرز سعودی عرب سے 4 کروڑ 29 لاکھ ڈالرز ملے جس پر 75 لاکھ 70 ہزارڈالرز سود ادا کیا گیا۔

About Aftab Ahmed

Check Also

پیٹرولیم لیوی میں کمی سے متعلق تجویز اور پیٹرول پمپ پر ایندھن کی قیمتوں کو ظاہر کرتا ہوا بورڈ

پیٹرولیم لیوی میں کمی: حکومت کا 1500 ارب روپے کے متبادل ذرائع آمدن کا منصوبہ زیرِ غور

حکومت جماعتِ اسلامی کی اس تجویز پر غور کر رہی ہے جس کے تحت پیٹرولیم …