google.com, pub-3199947851844297, DIRECT, f08c47fec0942fa0 آئینی ترامیم میں مولانا فضل الرحمان کا کردار کیا ہوگا کچھ نہیں کہہ سکتا: عمران خان - UrduLead
منگل , دسمبر 24 2024

آئینی ترامیم میں مولانا فضل الرحمان کا کردار کیا ہوگا کچھ نہیں کہہ سکتا: عمران خان

بانی پی ٹی آئی عمران خان نے کہا ہے کہ آئینی ترامیم کی حمایت کے معاملے میں مولانا فضل الرحمان کا کیا کردار ہوگا کچھ نہیں کہہ سکتا۔

اڈیالہ جیل میں میڈیا سے بات چیت کے دوران صحافی نے سوال کیا کہ آپ آئینی ترامیم کے معاملے پر مولانا فضل الرحمان کا کردار کیسے دیکھتے ہیں؟ اس پر بانی پی ٹی آئی نے چہرے پر ایک خاص تاثر دیتے ہوئے کہا کہ مولانا کے کردار ادا کرنے پر کچھ کہہ نہیں سکتا۔

صحافی نے دوبارہ سوال پوچھا پی ٹی آئی کا سوشل میڈیا مولانا فضل الرحمان کو آپ سے بڑا لیڈر ظاہر کررہا ہے، تھوڑا واضح کردیں؟ اس پر انہوں نے کہا کہ ملک میں جمہوریت کو قائم دیکھنے والی تمام فورسز کو اکھٹا ہونا ہوگا، اگر مولانا فضل الرحمان بھی ساتھ کھڑے ہیں تو اچھی بات ہے۔

About Aftab Ahmed

Check Also

ملک کاروبار دوست نہیں رہا: پاکستان بزنس فورم

پاکستان بزنس فورم نے سال 2024 کو بزنس کمیونٹی اور عوام کے لیے مشکل ترین …