جمعرات , اپریل 30 2026

رواں سال ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ 22 ستمبر کو ہو گا

پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل ( پی ایم ڈی سی ) نے رواں سال کے میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج ایڈمیشن ٹیسٹ (ایم ڈی کیٹ) کی تاریخ کا اعلان کر دیا۔

پی ایم ڈی سی کے ترجمان نے بتایا کہ ملک بھر میں رواں سال ا یم ڈ ی کیٹ ٹیسٹ 22 ستمبر کو ہو گا۔

ترجمان نے بتایا کہ رواں سال1 لاکھ 67 ہزار 77 امیدوار  ٹیسٹ دیں گے، جس کی ذمے داری ڈاؤ یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کو دی گئی ہے۔

پی ایم ڈی سی کے ترجمان نے بتایا کہ کراچی میں  ٹیسٹ این ای ڈی اور ڈاؤ یونیورسٹی اوجھا کیمپس میں لیا جائے گا۔

ترجمان کے مطابق سندھ بھر سے 38 ہزار امیدوار ا یم ڈی کیٹ ٹیسٹ میں حصّہ لیں گے جن میں 13 ہزار کراچی کے امیدوار بھی شامل ہیں۔

About Aftab Ahmed

Check Also

بلاک چین پر مبنی ڈگری تصدیق کا نظام متعارف

نیا ڈیجیٹل سسٹم جون 2026 تک مکمل فعال، تصدیق کا عمل آسان ہوگا Higher Education …