اتوار , ستمبر 13 2026
بریکنگ نیوز

چیمپئنز ٹرافی انتظامات کا جائزہ لینے آئی سی سی وفد آئندہ ہفتے پاکستان آئے گا

 آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے انتظامات کا جائزہ لینے آئی سی سی کا پانچ سے چھ رکنی وفد آئندہ ہفتے پاکستان کا دورہ کرے گا۔

ذرائع کے مطابق وفد چیمپئنز ٹرافی کے لیے مجوزہ وینیوز کا معائنہ کرے گا۔

ٹیموں کے پریکٹس میچز، ٹکٹنگ سمیت دوسرے اہم ایشوز پر وفد پی سی بی حکام سے ملاقاتیں کرے گا۔ وفد ارکان میں مختلف شعبوں کے سربراہان اور نمائندے شامل ہوں گے۔

وفد کی پاکستان آمد اور مصروفیات کا شیڈول دو سے تین روز میں طے ہوجائے گا، اس سے قبل آئی سی سی کے پچ کنسلٹنٹ، سکیورٹی ہیڈ اور ایونٹس کے لوگ تین دورے کر چکے ہیں۔

لاہور اور کراچی کے اسٹیڈیمز کی اپ گریڈیشن پاکستان کرکٹ بورڈ کے لیے اہم چیلنج ہے، پی سی بی سربراہ محسن نقوی نے دونوں اسٹیڈیمز میں تعمیراتی کاموں کی تکمیل کے لیے 31 دسمبر کی ڈیڈ لائن رکھی ہے۔

پنڈی اسٹیڈیم میں کوئی ایسا بڑا کام نہیں ہوگا جس سے کوئی ایشو ہو۔ لاہور اور کراچی کے اسٹیڈیمز کی بروقت تکمیل پر آئی سی سی حکام کو قائل کرنا بھی بورڈ حکام کے لیے بڑا ٹاسک خیال کیا جارہا ہے۔

About Aftab Ahmed

Check Also

پیٹرولیم لیوی میں کمی سے متعلق تجویز اور پیٹرول پمپ پر ایندھن کی قیمتوں کو ظاہر کرتا ہوا بورڈ

پیٹرولیم لیوی میں کمی: حکومت کا 1500 ارب روپے کے متبادل ذرائع آمدن کا منصوبہ زیرِ غور

حکومت جماعتِ اسلامی کی اس تجویز پر غور کر رہی ہے جس کے تحت پیٹرولیم …