google.com, pub-3199947851844297, DIRECT, f08c47fec0942fa0 صنم ماروی کا چوتھی شادی کا اعتراف - UrduLead
منگل , دسمبر 24 2024

صنم ماروی کا چوتھی شادی کا اعتراف

پاکستان میوزک انڈسٹری کی معروف گلوکارہ صنم ماروی نے اپنی چوتھی شادی کا اعتراف کر لیا اور کہا کہ ماضی کے تمام دکھ، درد اور تکلیف کا صلہ چوتھے شوہر کی صورت میں مل گیا ہے۔

حال ہی میں گلوکارہ نے نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں شرکت کی اور اپنی نجی زندگی کے حوالے سے کھل کر بات چیت کی۔

دوران گفتگو ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے گلوکارہ نے کہا کہ زندگی میں بہت دکھ، غم، تکلیفیں دیکھی ہیں لیکن اب خوش ہوں مجھے لگتا ہے کہ میرے تمام غموں کا صلہ مل گیا ہے۔

صنم ماروی کا جواب سن کر میزبان نے سوال کیا کہ کس صورت میں صلہ ملا ہے تو انہوں نے بتایا کہ میرے گھر والوں نے میری شادی کروائی ہے، ان کا نام خُبیب ہے، جس کے بعد میں بہت خوش ہوں۔

انہوں نے کہا کہ ماضی میں بچوں کی جدائی کی وجہ سے جو غم اور تکلیفیں دیکھی ہیں لگتا ہے اب میرے خدا نے مجھے اس کا صلہ دے دیا ہے، بچوں سے جدائی کا غم اپنی جگہ لیکن اب میں بہت خوش ہوں۔

گلوکارہ کا یہ بھی کہنا ہے کہ مجھے پہلے لگتا تھا کہ مرد کبھی وفادار نہیں ہوسکتا لیکن اب لگتا ہے کہ مرد بھی وفادار ہو سکتا ہے۔

خیال رہے کہ گلوکارہ صنم ماروی کے پہلے شوہر آفتاب احمد کو 2009ء میں  کراچی میں قتل کر دیا گیا تھا۔

پہلے شوہر کے انتقال کے بعد انہوں نے حامد خان سے شادی کی تھی جو گھریلو تشدد کے سبب 2020ء میں خلع پر ختم ہوئی، ان کے دوسرے شوہر سے ان کے 3 بیٹے بھی ہیں۔

صنم ماروی نے تیسرے شوہر حبیب قریشی سے خفیہ نکاح کیا تھا، گلوکارہ نے 2023ء میں تیسرے شوہر سے بھی علیحدگی اختیار کر لی تھی۔

About Aftab Ahmed

Check Also

ملک کاروبار دوست نہیں رہا: پاکستان بزنس فورم

پاکستان بزنس فورم نے سال 2024 کو بزنس کمیونٹی اور عوام کے لیے مشکل ترین …