تحریک انصاف کے کل ہونے والے جلسے کے پیش نظر اسلام آباد کے داخلی اور خارجی راستوں کو بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ نے کل سڑکوں پر کنٹینرز لگانے کا فیصلہ کیا ہے۔ کنٹینرز رکھ کر شہر کے داخلی اور خارجی راستوں کو سیل کیا جائے گا۔
مری روڈ فیض آباد کے مقام پر کنٹینرز سڑک کے اطراف رکھ دئیے گئے ہیں۔
جلسے میں جانے والے افراد ضلعی انتظامیہ کی جانب سے دئیے گئے راستوں کا استعمال کرکے جلسہ گاہ پہنچیں گے۔
پی ٹی آئی نے کل ہر صورت اسلام آباد میں جلسہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔