google.com, pub-3199947851844297, DIRECT, f08c47fec0942fa0 مہنگائی میں مسلسل چوتھے ہفتے کمی ریکارڈ - UrduLead
منگل , دسمبر 24 2024

مہنگائی میں مسلسل چوتھے ہفتے کمی ریکارڈ

ادارہ شماریات کے مطابق ملک میں مہنگائی میں مسلسل چوتھے ہفتے میں کمی ریکارڈ کی گئی۔

ادارہ شماریات نے مہنگائی سے متعلق ہفتہ وار اعداد و شمار جاری کر دیے۔ جس کے مطابق ایک ہفتے میں مہنگائی کی شرح میں مزید 0.15 فیصد کمی ہوئی۔ 

ادارہ شماریات کے مطابق ہفتہ وار بنیادوں پر مہنگائی کی شرح 14.07 فیصد پر آگئی۔ ایک ہفتے کے دوران 19 اشیا مہنگی جبکہ 13 کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی۔ 

اعداد و شمار کے مطابق ایک ہفتے میں پیاز فی کلو 5 روپے 58 پیسے مہنگی ہوئی جبکہ ایک ہفتے کے دوران لہسن فی کلو 7 روپے 38 پیسے مہنگا ہوا۔  

ادارہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ ہفتے میں ایل پی جی کا گھریلو سلنڈر 27 روپے 66 پیسے مہنگا ہوا۔ ایک ہفتےمیں انڈے فی درجن ایک روپے 65 پیسے منہگے ہوئے۔  

ادارہ شماریات کے مطابق آلو، چاول، تازہ دودھ، کیلے، بیف، نمک، گڑ بھی مہنگی ہونے والی اشیا میں شامل ہے۔ رپورٹ کے مطابق ایک ہفتے کے دوران ٹماٹر فی کلو 19 روپے 3 پیسے سستے ہوئے۔  

اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ ہفتے کے دوران چکن فی کلو 6 روپے 73 پیسے جبکہ گندم کا 20 کلو تھیلا 23 روپے 32 پیسے تک سستا ہوا۔

ادارہ شماریات کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات، دال مسور، ماش اور چینی بھی سستی ہونے والی اشیا میں شامل ہے۔ ایک ہفتے میں مٹن، چائے کی پتی سمیت 19 اشیا کے دام مستحکم رہے۔

About Aftab Ahmed

Check Also

ملک کاروبار دوست نہیں رہا: پاکستان بزنس فورم

پاکستان بزنس فورم نے سال 2024 کو بزنس کمیونٹی اور عوام کے لیے مشکل ترین …