google.com, pub-3199947851844297, DIRECT, f08c47fec0942fa0 وفاقی کابینہ کا اہم اجلاس آج ہو گا، اہم فیصلے متوقع - UrduLead
پیر , دسمبر 23 2024

وفاقی کابینہ کا اہم اجلاس آج ہو گا، اہم فیصلے متوقع

 وزیر اعظم شہباز شریف نے ملک میں حالیہ دہشت گردی کی لہر کے پیش نظر کابینہ کا اجلاس طلب کرلیا۔

وزیر اعظم ہاؤس کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس آج ہو گا۔ اجلاس میں ملکی سیکیورٹی صورتحال پر تفصیلی بریفنگ دی جائے گی اور حالیہ دہشتگردی حملوں کی رپورٹ کابینہ کے سامنے پیش کی جائے گی۔

ذرائع کے مطابق کابینہ اجلاس میں اہم ایجنڈا آئٹمز کی منظوری دی جائے گی۔ جن میں پی ڈبلیو ڈی کے اسٹاف اور پی ایس ڈی پی منصوبوں کی منتقلی کی منظوری شامل ہے۔

اجلاس میں بیرون ملک کنونشن ریکوری آف مینٹیننس سے متعلق ایجنڈا آئٹم پر غور کیا جائے گا۔ جبکہ حکومت کی رائٹ سائزنگ کمیٹی کی سفارشات کے فیز ون کی بھی کابینہ سے منظوری لی جائے گی۔

کفایت شعاری اور اخراجات میں کمی سے متعلق امور کا بھی جائزہ لیا جائے گا۔ اجلاس میں کابینہ کمیٹی برائے قانون سازی کے 23 اگست کے اجلاس کے فیصلوں کی توثیق اور اقتصادی رابطہ کمیٹی کے 22 اگست کے اجلاس کے فیصلوں کی توثیق بھی شامل ہے۔

ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ میں ایل ڈی آئی کی پی ٹی اے کو واجب الادا رقم کا معاملہ بھی زیر غور لایا جائے گا۔ جس پر پی ٹی اے اور وزارت آئی ٹی و ٹیلی کام تفصیلی بریفنگ دیں گے۔

About Aftab Ahmed

Check Also

ملک کاروبار دوست نہیں رہا: پاکستان بزنس فورم

پاکستان بزنس فورم نے سال 2024 کو بزنس کمیونٹی اور عوام کے لیے مشکل ترین …