google.com, pub-3199947851844297, DIRECT, f08c47fec0942fa0 پارلیمنٹ کا کل ہونے والا مشترکہ اجلاس ملتوی - UrduLead
منگل , دسمبر 24 2024

پارلیمنٹ کا کل ہونے والا مشترکہ اجلاس ملتوی

حکومت نے کل 28 اگست کو ہونے والا پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس ملتوی کردیا ہے۔

وزیر دفاع خواجہ آصف نے ایک انٹرویو کے دوران اس حوالے سے کہا ہے کہ پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس آئندہ ہفتے ہو گا۔

واضح رہے کہ پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس 28 اگست کو طلب کیا گیا تھا، تاہم اب ملتوی کر دیا گیا تھا، جس کی وجوہات نہیں بتائی گئیں۔

میڈیا پر خبریں زیرگردش ہیں کہ حکومت مشترکہ اجلاس میں عدلیہ کے حوالے سے کوئی قانون سازی کرنا چاہتی ہے۔

اس حوالے سے وزیر اطلاعات عطااللہ تارڑ نے کہا تھا کہ عدلیہ کے حوالے سے کوئی قانون سازی زیر غور نہیں ، دوسری جانب وزیر پیٹرولیم مصدق ملک نے کہا تھا کہ عدلیہ سے جس طرح کے فیصلے آ رہے ہیں، آئینی ترمیم ضروری ہے۔

About Aftab Ahmed

Check Also

ملک کاروبار دوست نہیں رہا: پاکستان بزنس فورم

پاکستان بزنس فورم نے سال 2024 کو بزنس کمیونٹی اور عوام کے لیے مشکل ترین …