پاکستان نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کو شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس میں شرکت کی دعوت دے دی ہے
بھارتی اخبار ٹائمز آف انڈیا کا کہنا ہے کہ مودی کے اجلاس میں شرکت کرنے کا امکان نہیں ہے ۔
انڈین اخبار کے مطابق حالیہ کشیدگی کے باعث مودی کی جگہ کسی بھارتی وزیر کو کانفرنس میں شرکت کے لئے بھیجے جانے کا امکان ہے۔
بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ یہ ابھی واضح نہیں کہ کانفرنس میں کسی رہنما کو ورچوئلی بات کرنے کی اجازت ہوگی یا وہ پاکستان دورے پر آئیں گے۔
پاکستان میں شنگھائی تعاون تنظیم کا دو روزہ اجلاس رواں سال اکتوبر میں ہوگا،
وزارتِ خارجہ کے حکّام کے مطابق 15اور 16اکتوبر کو پاکستان میں ہونے والے اس اجلاس میں بھارتی وزیرِ اعظم نریندر مودی کو بھی شرکت کی دعوت دی ہے۔
وزارتِ خارجہ نے بتایا ہے کہ بھارتی وزیرِ اعظم سمیت تمام رکن ممالک کو اجلاس میں شرکت کی دعوت دی گئی ہے۔
وزارتِ خارجہ بھارتی وزیرِ اعظم سمیت تمام ملکوں کے سربراہوں کی اجلاس میں شرکت کی تصدیق کی منتظر ہے۔