google.com, pub-3199947851844297, DIRECT, f08c47fec0942fa0 عمران خان نے نومنتخب برطانوی وزیراعظم سے مدد مانگ لی - UrduLead
منگل , دسمبر 24 2024

عمران خان نے نومنتخب برطانوی وزیراعظم سے مدد مانگ لی

پاکستان کے سابق وزیر اعظم عمران خان نے برطانیہ کے نومنتخب وزیر اعظم کیئر اسٹارمر سے کہا ہے کہ پاکستان میں جمہوریت کو لاحق خطرات کے حوالے سے آگہی بڑھانے کے لیے مدد چاہی ہے۔

اڈیالہ جیل سے آئی ٹی وی نیوز کو اپنے ایک انٹرویو میں عمران خان نے نومنتخب برطانوی وزیراعظم کو انتخابی فتح پر مبارکباد دیتے ہوئے ان سے کہا ہے کہ پاکستان میں جمہوریت کی بیخ کنی کو سمجھنے کے لیے ذرا تصور کریں کہ برطانوی انتخابی مہم میں لیبرپارٹی کے سینئر رہنماؤں کو’’ رات کے سناٹے میں اغوا‘‘ کیا جارہا ہو۔

اپنے وکلا کے توسط سے انہوں نے بتایا کہ ایک برس ہونے کو آیا ہے مجھے سات فٹ چوڑائی اور 8 فٹ لمبائی کی موت کی کوٹھڑی میں قید کر کے رکھا گیا ہے یہ وہ جگہ ہے جو بالعموم دہشتگردوں اور ان لوگوں کے لیے مختص ہوتی ہے جنہیں سزائے موت سنائی گئی ہو۔

آئی ٹی وی کے مطابق ان کے وکلا نے آئی ٹی وی نیوز کو بھجوائے گئے سوالوں کے جواب دیے۔ نگرانی مستقل ہے اور پرائیویسی جیسی ہر چیز ادھیڑ کررکھ دی گئی ہے۔ 71 سالہ سابق کرکٹ اسٹار نے مزید کہا کہ وہ ملک میں جمہوری تبدیلی کے لیے پرعزم اور تیار ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ باوجود اس صورتحال کے انہوں نے نماز، مطالعے اور ورزش سے طاقت حاصل کی ہے۔ آئی ٹی وی سے بات کر تے ہوئے خان نے کہا کہ ’’میں وزیر اعظم اسٹارمر اور ان کی کابینہ، جنہوں نے واقعی عوام کی حقیقی مرضی سے اور بغیر کسی انتخابی ہیرا پھیری کے کامیابی حاصل کی ہے،  سے کہتا ہوں کہ زرا تصو ر کریں کہ ان کی یہ غالب فتح ہی چرا لی جائے، اس منظر نامے کی تصویردیکھیں جس میں ایک پارٹی بمشکل 18 نشستیں حاصل کر سکی اور اس نے ہمارا مینڈیٹ غصب کرلیا گیا ہو۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ جہاں آپ کی پارٹی کا نشان ہی چھین لیا گیا ہو اور آپ کے رہنماؤں کو یا توحراست میں لے لیا گیا ہو یا انہیں اس وقت تک ایذا دی گئی ہو جب تک کہ یا تو وہ اپنی وفاداریاں تبدیل نہ کرلیں یا پھر سرے سے سیاست کو ہی خیرباد کہہ دیں۔ 

تصور کریں رات کے سناٹے میں لوگوں کے گھروں میں نقب لگائی جائے اور خواتین اور بچوں کو اغوا کیا جائے۔ا نہوں نے مزید کہا کہ ان کی جماعت کو ظالمانہ طریقے سے دبایا گیا ہے۔

About Aftab Ahmed

Check Also

ملک کاروبار دوست نہیں رہا: پاکستان بزنس فورم

پاکستان بزنس فورم نے سال 2024 کو بزنس کمیونٹی اور عوام کے لیے مشکل ترین …