ہفتہ , مئی 2 2026

فیروز خان کی اہلیہ کے ہمراہ رومانٹک ویڈیو

پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار، گلوکار و یوٹیوبر فیروز خان نے نئی پوسٹ شیئر کی ہے۔

فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپلیکیشن انسٹاگرام پر اداکار فیروز خان کی دوسری اہلیہ، نفسیاتی امراض کی ڈاکٹر، زینب کی جانب سے شوہر کے ہمراہ رومانٹک ویڈیو شیئر کی گئی ہے۔

اس ویڈیو کو اداکار فیروز خان نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر بطور اسٹوری شیئر کیا ہے۔

فیروز خان کی اسٹوری میں نوبیاہتا جوڑے کو خوشگوار موڈ میں دیکھا جا سکتا ہے۔

اسٹوری میں فیروز خان کی اہلیہ نے اپنی محبت کا اظہار کرتے ہوئے خوبصورت الفاظ بھی لکھے ہیں۔

دوسری جانب اداکار فیروز خان نے اہلیہ کی جانب سے شیئر کی گئی اس انسٹاگرام پوسٹ کو اسٹوری پر ری شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں ’ماشاء اللّٰہ‘ لکھا ہے اور اہلیہ کو ٹیگ بھی کیا ہے۔

About Aftab Ahmed

Check Also

امریکا کا پاکستانی ایف-16کیلئے ریڈار سسٹمز معاہدہ

امریکا نے ایف-16 لڑاکا طیاروں کے ریڈار سسٹمز کی طویل المدتی معاونت کیلئے 48 کروڑ …