google.com, pub-3199947851844297, DIRECT, f08c47fec0942fa0 کے پی اسمبلی کا اجلاس ملتوی ہونے کی اندرونی کہانی - UrduLead
پیر , دسمبر 23 2024

کے پی اسمبلی کا اجلاس ملتوی ہونے کی اندرونی کہانی

خیبر پختونخوا اسمبلی کا اجلاس ملتوی کرنے کی اندرونی کہانی سامنے آگئی، اسپیکر بابر سلیم سواتی نے 19 اگست کو ہونے والے اجلاس کو اگلے سوموار یعنی 26 اگست تک موخر کر دیا ہے۔ 

ذرائع کے مطابق سابق صوبائی وزیر شکیل احمد اور ان کے ہمنوا ایم پی ایز کی جانب سے ایوان میں ممکنہ احتجاج کے باعث اسپیکر کو اجلاس ملتوی کرنا پڑا۔ 

وزارت سے برطرف شکیل احمد نے سوموار کو اسمبلی اجلاس میں موقف پیش کرنے کا عندیہ دیا تھا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ایوان میں شکیل احمد اور ان کے ہمنوا ممبران اسمبلی کے ردعمل کے پیش نظر اسپیکر نے اجلاس ملتوی کیا گیا ہے۔ 

ذرائع کا یہ بھی بتانا ہے کہ بانی چیئرمین سے ملاقاتوں کے بعد شکیل احمد کو سمجھایا جائے گا کہ وہ میڈیا کے سامنے اور اسمبلی میں وزیر اعلیٰ کے خلاف بات نہ کریں، اسپیکر نے اس لئے اسمبلی اجلاس میں ایک ہفتے کا وقفہ ضروری سمجھا اور اجلاس کو ملتوی کردیا۔ 

اسپیکر بابر سلیم سواتی سے اس معاملے پر موقف جاننے کی کوشش کی گئی تاہم انہوں نے سوال کا کوئی جواب نہیں دیا۔

About Aftab Ahmed

Check Also

ملک کاروبار دوست نہیں رہا: پاکستان بزنس فورم

پاکستان بزنس فورم نے سال 2024 کو بزنس کمیونٹی اور عوام کے لیے مشکل ترین …