پیر , اکتوبر 13 2025

DRAP سے ادویات کی قیمتوں کے تعین کا اختیار واپس لینے کا فیصلہ

ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی آف پاکستان سے ادویات کی قیمتوں کے تعین کا اختیار واپس لینے کا فیصلہ کرلیا گیا۔

حکام کا کہنا ہے کہ جان بچانے والی ادویات کی قیمتوں کا تعین نیا بننے والا بورڈ کرے گا، ڈریپ سے ادویات کی قیمتوں کے تعین کا اختیار وزیراعظم کی ہدایت پر لیا جا رہا ہے۔

وزارتِ صحت کے حکام کے مطابق جان بچانے والی دواؤں کی قیمتیں ڈریپ اور عام دواؤں کی قیمتیں دوا ساز ادارے مقرر کرتے ہیں۔

حکام کا کہنا ہے کہ ادویات کی قیمتیں متعین کرنے کیلئے نیا ادارہ بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے، وزیرِ قانون کی سربراہی میں کمیٹی پروپوزل تیار کر رہی ہے۔

حکام کا مزید کہنا ہے کہ اس وقت ڈریپ صرف جان بچانے والی ادویات کی قیمتوں کا تعین کرتی ہے۔

About Aftab Ahmed

Check Also

لاہور ٹیسٹ کے پہلے روز پاکستان کے 5 وکٹوں پر 313 رنز

شان مسعود، امام الحق کی نصف سنچریاں، رضوان اور سلمان علی آغا کی شراکت نے …