google.com, pub-3199947851844297, DIRECT, f08c47fec0942fa0 PIDE میں 200 سے زائد سفارشی بھرتیوں کا انکشاف - UrduLead
منگل , دسمبر 24 2024

PIDE میں 200 سے زائد سفارشی بھرتیوں کا انکشاف

وفاقی دارالحکومت میں پاکستان انسٹیٹیوٹ آف ڈیولپمنٹ اکنامکس (پائیڈ) میں 200 سے زائد ملازمین کو سفارش پر بھرتی کی جانے کا انکشاف ہوا ہے، جس پر سینیٹ کی قائمہ کمیٹی نے تفصیلات طلب کرلیں۔

سینیٹ قائمہ کمیٹی برائے منصوبہ بندی کے اجلاس میں وائس چانسلر پائیڈ ڈاکٹر ندیم الحق نے انکشاف کیا کہ200  سے زائد نچلی سطح کا اسٹاف سفارش پر بھرتی ہوا ہے جبکہ50 تحقیق کار ہیں، جن میں سے صرف 10 ریسرچر کام کرتے ہیں۔

ڈاکٹر ندیم الحق نے بتایا کہ یہ بھرتیاں ابھی نہیں ہوئی ہیں بلکہ پہلے سے بھرتی کیے ہوئے لوگ موجود ہیں جو سفارش پر لائے گئے تھے۔

انہوں نے سینیٹ کمیٹی کو بتایا کہ ہمارے پاس اپنی عمارت نہیں ہے، جس کی وجہ سے قائد اعظم یونیورسٹی کی عمارت میں ہیں۔

سینیٹ کی قائمہ کمیٹی منصوبہ بندی نے ڈاکٹر ندیم الحق کی بریفنگ کے بعد پائیڈ ملازمین کے حوالے سے تفصیلات دو ہفتوں میں طلب کرلیں۔

About Aftab Ahmed

Check Also

پنجاب کا کوئی اسکول ونٹر کمیپ نہیں لگائے گا: محکمہ تعلیم

محکمہ اسکول ایجوکیشن پنجاب نے اسکولز میں ونٹر کمیپ نہ لگانے کی ہدایات جاری کردیں۔ …