google.com, pub-3199947851844297, DIRECT, f08c47fec0942fa0 لبرل لباس میں دیکھ کر پاکستانیوں کا دماغ خراب ہوجاتا ہے، اُشنا - UrduLead
پیر , دسمبر 23 2024

لبرل لباس میں دیکھ کر پاکستانیوں کا دماغ خراب ہوجاتا ہے، اُشنا

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ اُشنا شاہ نے اُن کے بولڈ لباس پر تنقید کرنے والے صارفین کو کھری کھری سُنا دی۔

اُشنا شاہ شادی کے بعد سے اکثر مغربی طرز کے بولڈ ملبوسات میں نظر آتی ہیں جن کی وجہ سے اداکارہ کو کڑی تنقید کا سامنا بھی رہتا ہے۔

اب حال ہی میں اُشنا شاہ نے اپنے شوہر و گولف کھلاڑی حمزہ امین کے ہمراہ گولف لیگ میں شرکت کی جس کی ویڈیو اداکارہ نے سوشل میڈیا پر شیئر کی تھی۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اداکارہ سفید رنگ کے بولڈ لباس میں ملبوس ہوتی ہیں اور گاڑی سے اُترتے ہوئے سینڈل اُتار کر جوتے پہنتی ہیں۔

اُشنا شاہ نے جیسے ہی ویڈیو سوشل میڈیا پر پوسٹ کی تو صارفین نے کمنٹ سیکشن میں تنقید بھرے تبصروں کی بھرمار لگا دی۔

اداکارہ نے صارفین کی تنقید کا جواب دینے کے لیے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (سابق ٹوئٹر) کا رُخ کیا جہاں اُنہوں نے اپنی پوسٹ میں کہا کہ ایک لبرل لڑکی، جس کی پرورش کینیڈا میں ہوئی، جو شادی سے پہلے بھی بولڈ لباس پہنتی تھی اور اب اُس کی شادی ایک سفید فام شخص سے ہوگئی ہے جو لبرل خاندان سے ہی تعلق رکھتا ہے،

اُسے کوئی پرواہ نہیں کہ اُس کی بیوی کیسا لباس پہنتی ہے لیکن جب پاکستانی اُس کی بیوی (اُشنا شاہ) کو بولڈ لباس میں دیکھتے ہیں تو اُن کا دماغ خراب ہوجاتا ہے۔

اُشنا شاہ نے کہا کہ میں نے اپنی شادی پر لال چولی پہننے اور ڈانس کرنے پر معافی مانگی تھی اور مجھے لگتا ہے کہ یہ معافی مانگنا میری زندگی کی سب سے بڑی غلطی تھی۔

اُنہوں نے کہا کہ مجھ پر تنقید کرنے والے وہی لوگ ہیں جو نرگس فخری کے گانوں پر خوشی سے جھوم اُٹھتے ہیں لیکن میری پوسٹ پر تنقید کرنے آجاتے ہیں۔

اداکارہ نے کہا کہ پاکستانی عوام کو ہم اداکاروں سے صرف یہی مسئلہ ہے کہ ہماری پرورش اُن کے جیسے ماحول میں نہیں ہوئی۔

اُشنا شاہ نے شدید غصے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میں آپ لوگوں کی منافقت سے تنگ آگئی ہوں، آپ اپنی ذہنیت کے حساب غلیظ ویڈیوز دیکھیں یا آئٹم نمبرز دیکھیں۔

About Aftab Ahmed

Check Also

ملک کاروبار دوست نہیں رہا: پاکستان بزنس فورم

پاکستان بزنس فورم نے سال 2024 کو بزنس کمیونٹی اور عوام کے لیے مشکل ترین …