google.com, pub-3199947851844297, DIRECT, f08c47fec0942fa0 شیل کے بعد فرانسیسی کمپنی بھی پاکستان چھوڑ گئی - UrduLead
پیر , دسمبر 23 2024

شیل کے بعد فرانسیسی کمپنی بھی پاکستان چھوڑ گئی

شیل کے بعد، فرانسیسی کمپنی ٹوٹل نے پاکستان چھوڑ دیا ہے اور اپنے حصص کو عالمی معروف کمپنی گنور کو فروخت کر دیے ہیں۔

شیل پہلے بھی پاکستان کو چھوڑ چکی تھی۔ اب فرانسیسی فرم نے اپنا کام سمیٹ لیا ہے اور اپنے حصص کو گنور گروپ کو فروخت کر دیا ہے۔ٹوٹل انرجیز مارکیٹنگ اینڈ سروسز نے اس سلسلے میں گنور کے ساتھ معاہدہ کیا ہے۔

TotalEnergies مارکیٹنگ اینڈ سروسز 130 سے زائد ممالک میں فعال توانائی کا ایک بڑا کھلاڑی ہے، اور پاکستان میں کراس کنٹری پائپ لائن نیٹ ورک کے ساتھ جدید ترین ریفائنری رہی ہے۔

پاک عرب ریفائنری لمیٹڈ (پارکو)نے یہ جوائنٹ وینچر کمپنی 2001 میں بنائی تھی۔ٹوٹل پاکستان نے 2015 میں پاکستان میں شیورون ریٹیل نیٹ ورک بھی حاصل کیا تھا اور اس کے نیٹ ورک کو 800 سے زائد اسٹیشنوں تک بڑھایا تھا، جس نے اسے پاکستان کے اندر کام کرنے والا دوسرا سب سے بڑا OMC بننے کا اعزاز حاصل کیا۔

پارکو حکومت پاکستان اور متحدہ عرب امارات کا مشترکہ منصوبہ ہے۔گنور ایک تجارتی کمپنی ہے جو پاکستان میں ایل این جی کی فراہمی کرتی تھی۔

اس نے پاکستان ایل این جی لمیٹڈ (پی ایل ایل)کے ساتھ معاہدہ بھی تھا۔ اب، ٹوٹل انرجیز مارکیٹنگ کے حصص خرید کر، پاکستان میں تیل کے کاروبار میں قدم رکھا ہے۔

About Aftab Ahmed

Check Also

ملک کاروبار دوست نہیں رہا: پاکستان بزنس فورم

پاکستان بزنس فورم نے سال 2024 کو بزنس کمیونٹی اور عوام کے لیے مشکل ترین …