ہفتہ , ستمبر 12 2026
بریکنگ نیوز

میٹا کا ‘کلون’ بنانے کیلئے جدید فیچر متعارف کرانے کا اعلان

ٹیکنالوجی کمپنی میٹا نے مصنوعی ذہانت سے چلنے والا ایک چیٹ بوٹ جو صارفین کو خود کا ’کلون‘ بنانے میں مدد دے گا متعارف کرانے کا اعلان کر دیا۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق ٹیک کمپنی ایک اے آئی اسٹوڈیو متعارف کرنے جا رہی ہے۔ جس کو استعمال کرتے ہوئے صارفین مصنوعی ذہانت کی مدد سے اپنی ڈیجیٹل شخصیت بنا سکیں گے۔

بنائے گئے کرداروں کو انسٹاگرام، واٹس ایپ اور فیس بک میسنجر سمیت ایپس پر شیئر کیا جاسکے گا۔ صارفین اپنی مرضی کے مطابق کردار کی بنیاد پر اوتار (جیسے کہ شیف یا انٹیریئر ڈیزائنر وغیرہ) یا ’کریئیٹر اے آئی‘ آپ کے ایکسٹینشن‘ کے طور پر بنا سکتے ہیں۔

کلون سوشل میڈیا انفلوئنسرز کے لیے بنایا گیا ہے جو اے آئی کو استعمال کرتے ہوئے اپنے فالوورز کے عام سے سوالات کا جواب دے سکتے ہیں۔

چیٹ بوٹس میٹا کے لاما 3.1 اے آئی کے ذریعہ چلائے جاتے ہیں۔ جسے اب تک کا سب سے جدید ماڈل قرار دیا جاتا ہے۔

یہ اے آئی اسٹوڈیو فی الحال صرف امریکہ میں دستیاب ہے لیکن آئندہ ماہ میں دیگر مملک اس کا اجراء متوقع ہے۔

About Aftab Ahmed

Check Also

ایک یوفون صارف اسمارٹ فون پر موبائل بنڈل کی قیمتیں چیک کر رہا ہے، جو پاکستان بھر میں پری پیڈ صارفین کو متاثر کرنے والے یوفون بنڈل قیمتوں میں اضافے کی عکاسی کرتا ہے۔

یوفون بنڈل قیمتوں میں اضافہ: ٹاپ 15 پیکجز ایک سال میں 14.3 فیصد مہنگے، صارفین سراپا احتجاج

مالی سال 2026 کے دوران ریکارڈ کیے گئے یوفون بنڈل قیمتوں میں اضافے نے کمپنی …