بدھ , جنوری 28 2026

دھرنا جاری رہے گا اور احتجاج بھی جاری رکھا جائے گا

جماعت اسلامی کے مرکزی رہنما لیاقت بلوچ کا کہنا ہے کہ دھرنا جاری رہے گا اور احتجاج بھی جاری رکھا جائے گا، مذاکرات کا دوسرا دور کل یا پرسوں ہوگا، حکومت کو سنجیدگی دکھانا پڑے گی۔

راولپنڈی میں حکومتی اراکین سے مذاکرات کے بعد لیاقت بلوچ نے کہا کہ جماعت اسلامی کا دھرنا 3 روز سے جاری ہے، ہم عوام کے مسائل کے حل کےلیے نکلے ہیں، مذاکرات کےلیے حکومت کی جانب سے دو بار ہم سے رابطہ کیا گیا۔

لیاقت بلوچ نے کہا کہ آج مذاکراتی کمیٹی کا پہلا اجلاس خوشگوار ماحول میں ہوا، ہم نے حکومتی مذاکراتی کمیٹی کو بتایا کہ یہ ہمارا ذاتی دھرنا نہیں ہے، آئی پی پیز ملکی معیشت کےلیے موت کا پروانہ بن چکے ہیں۔

رہنما جماعت اسلامی نے کہا کہ حکومتی مذاکراتی کمیٹی نے بتایا کہ بین الاقوامی معاہدے ہیں جبکہ ایسا نہیں ہے، ہمارے بین الاقوامی معاہدے چین کے ساتھ ہیں اور چین ہمارا دوست ہے۔

لیاقت بلوچ نے مزید کہا کہ حکومتی مذاکراتی کمیٹی نے کہا کہ ایک ٹیکنیکل کمیٹی بنائیں گے۔

About Aftab Ahmed

Check Also

پاکستان-چین کے درمیان معدنی شعبے میں تعاون

مشترکہ ڈیجیٹل ای مائننگ پلیٹ فارم کا اجرا پاکستان اور چین نے معدنیات کے شعبے …