google.com, pub-3199947851844297, DIRECT, f08c47fec0942fa0 سخت مزاج شخصیت کی وجہ سے ابھی تک غیرشادی شدہ ہوں : یمنیٰ زیدی - UrduLead
منگل , دسمبر 24 2024

سخت مزاج شخصیت کی وجہ سے ابھی تک غیرشادی شدہ ہوں : یمنیٰ زیدی

پاکستانی شوبز انڈسٹری پر راج کرنے والی باصلاحیت اداکارہ یمنیٰ زیدی نے اتنی شہرت کے باوجود اب تک سنگل رہنے کی وجہ بیان کردی ہے۔

اداکارہ نے کہا کہ میں اپنی سخت مزاج شخصیت کی وجہ سے ابھی تک سنگل اور غیرشادی شدہ ہوں۔

جانداری اداکاری اور پُرکشش شخصیت کی بدولت پاکستان، بھارت اور بنگلادیش سمیت دیگر ممالک میں مقبولیت حاصل کرنے والی یمنیٰ زیدی کو شوبز انڈسٹری میں ایک دہائی سے زائد کا عرصہ ہوچکا ہے۔

یمنیٰ زیدی نے اپنے ہر ڈرامے میں مختلف کردار ادا کیا ہے، پھر چاہے وہ کسی سنجیدہ لڑکی کا کردار ہوا یا مزاحیہ، انہی منفرد کرداروں کی بدولت اداکارہ کو دنیا بھر میں شہرت ملی ہے۔

اداکارہ کے مداح جہاں اُن کی اداکاری کو بہت پسند کرتے ہیں تو وہیں اُن کے ذہنوں میں یہ سوال بھی آتا ہے کہ یمنیٰ زیدی اب تک سنگل کیوں ہیں؟، تاہم اب اُنہوں نے بار بار پوچھنے جانے والے اس سوال کا جواب دے دیا ہے۔

سوشل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارمز پر یمنیٰ زیدی کی ایک مختصر ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں اُنہیں اپنے ساتھی اداکار وہاج علی کے ہمراہ اسٹیج پر بیٹھے دیکھا جاسکتا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق مذکورہ ویڈیو یمنیٰ زیدی اور وہاج علی کے امریکی دورے کی ہے، ٹی وی اسکرین کی یہ مقبول جوڑی اگست تک امریکا کے مختلف شہروں کا دورہ کرے گی۔

یمنیٰ زیدی نے کہا کہ میں ایک سخت مزاج خاتون ہوں اور مجھے خود بھی نہیں معلوم کہ میری شخصیت ایسی کیوں ہے۔

اداکارہ نے کہا کہ میں اپنی سخت مزاج شخصیت کی وجہ سے ابھی تک سنگل اور غیرشادی شدہ ہوں۔

اُنہوں نے مزید کہا کہ مجھے معلوم ہے کہ یہ سنگل ہونے کی عجیب وجہ ہے لیکن میں اپنی زندگی میں تنہا بہت خوش ہوں۔

About Aftab Ahmed

Check Also

ملک کاروبار دوست نہیں رہا: پاکستان بزنس فورم

پاکستان بزنس فورم نے سال 2024 کو بزنس کمیونٹی اور عوام کے لیے مشکل ترین …