google.com, pub-3199947851844297, DIRECT, f08c47fec0942fa0 19 اشیاء کی قیمتیں بڑھ گئیں، 8 سستی، ادارہ شماریات - UrduLead
منگل , دسمبر 24 2024

19 اشیاء کی قیمتیں بڑھ گئیں، 8 سستی، ادارہ شماریات

نئے مالی سال کے مسلسل چوتھے ہفتے بھی مہنگائی میں اضافہ ہوا ہے۔

اشیاء کی قیمتیں بڑھ گئیں، 8سستی، چکن ، لہسن ، دال چنا ، انڈے ، بیف ،گڑ ، تازہ دودھ ، جلانے کی لکڑی اور سگریٹ مہنگے، ٹماٹر، پیاز، آٹا، آلو کیلئے سستے ہوگئے،

ادارہ شماریات نے مہنگائی سے متعلق ہفتہ وار رپورٹ جاری کردی جس میں بتایاگیا ہےکہ ہفتہ وار بنیادوں پر مہنگائی کی شرح مزید 0.17 فیصد بڑھ گئی اور ملک میں ہفتہ وار مہنگائی کی مجموعی سالانہ شرح 20.09 فیصد ہو گئی۔

 ادارہ شماریات کے مطابق ایک ہفتے میں19اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے، حالیہ ہفتے 8 اشیاء سستی اور 24 کی قیمتیں مستحکم رہیں۔ 

رپورٹ کے مطابق ایک ہفتے میں چکن 4.80فیصد، لہسن 2.01فیصد، دال چنا 1.87فیصد، انڈے 1.71فیصد، بیف 0.93 فیصد،گڑ 0.89فیصد، دال مونگ 0.84 فیصد، تازہ دودھ 0.45فیصد، جلانے کی لکڑی 0.23 اور سگریٹ 0.12 فیصد مہنگے ہوئے ۔

اس کے علاوہ ایک ہفتے میں ٹماٹر 9.19 فیصد، پیاز 2.14 فیصد،کیلے 0.53 اور آٹے کی قیمت میں 0.35 فیصد کمی ہوئی جب کہ آلو کی قیمت میں0.17 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی، حالیہ ہفتے ایل پی جی کی قیمت بھی 1.04 فیصد کم ہوئی۔

About Aftab Ahmed

Check Also

ملک کاروبار دوست نہیں رہا: پاکستان بزنس فورم

پاکستان بزنس فورم نے سال 2024 کو بزنس کمیونٹی اور عوام کے لیے مشکل ترین …