google.com, pub-3199947851844297, DIRECT, f08c47fec0942fa0 مدیحہ امام کو شوہر کے ساتھ تصاویر شیئر کرنے پرطعنے - UrduLead
منگل , دسمبر 24 2024

مدیحہ امام کو شوہر کے ساتھ تصاویر شیئر کرنے پرطعنے

اداکارہ مدیحہ امام کو یوں تو شادی کے وقت سے ہی تنقید اور ٹرولنگ کا سامنا ہے، تاہم حال ہی میں جب انہوں نے شوہر کے ہمراہ تصاویر شیئر کیں تو سوشل میڈیا صارفین نے ایک بار پھر انہیں آڑے ہاتھوں لیا۔

اداکارہ نے حال ہی میں انسٹاگرام پر شوہر کے ہمراہ تصاویر شیئر کیں تو سوشل میڈیا صارفین نے انہیں آڑے ہاتھوں لینے سمیت انہیں طعنے بھی دیے۔

اداکارہ کی جانب سے انسٹاگرام پر شوہر اور ان کے دوستوں کے ہمراہ نئے سال کے جشن منانے کی تصاویر میں لوکیشن مینشن نہیں کی گئی، تاہم انہوں نے نیپال کے دارالحکومت کھٹمنڈو سے بھی تصاویر شیئر کیں۔

مدیحہ امام کی جانب سے نئے سال کے جشن منانے کی تصاویر شیئر کرنے پر بعض سوشل میڈیا صارفین نے نشاندہی کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ وہ نئے نیپالی سال کا جشن منا رہی ہیں اور ان کے شوہر موجی بصر نیپال کے ہندو ہیں۔

اسی طرح سوشل میڈیا صارفین نے اداکارہ کی مذکورہ تصاویر پر کمنٹس کرتے ہوئے انہیں شوہر کے دانت صاف کروانے کا مشورہ بھی دیا۔

بعض پاکستانی مداحوں نے اداکارہ کو طعنے بھی دیے اور لکھا کہ ہم پاکستانی مر گئے تھے کہ انہوں نے غیر ملکی سے جاکر شادی کرلی؟

زیادہ تر صارفین نے اداکارہ کی تصاویر پر کمنٹس کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ وہ نیپال میں نئے سال کا جشن منا رہی ہیں۔

اسی طرح سوشل میڈیا صارفین نے مدیحہ امام کی کھٹمنڈو کے سیاحتی مقامات سے شیئر کردہ تصاویر پر بھی کمنٹس کرتے ہوئے انہیں بولڈ لباس پہننے پر آڑے ہاتھوں لیا اور لکھا کہ وہ انہیں شریف اداکارہ سمجھتے تھے لیکن انہوں نے تمام حدیں پار کردیں۔

خیال رہے کہ مدیحہ امام نے مئی 2023 کے پہلے ہفتے میں انسٹاگرام پوسٹ میں شادی کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا تھا کہ وہ یکم مئی کو رشتہ ازدواج میں بندھیں۔

ان کی شادی متحدہ عرب امارات (یو اے ای) میں ہوئی تھی، ان کے شوہر کا نام موجی بصر ہے جو بھارتی ریاست ارونا چل پردیش سے تعلق رکھتے ہیں۔

شادی کی تصدیق کے تقریبا 6 ماہ بعد نومبر 2023 میں مدیحہ امام اور موجی بصر کے ولیمے کی تقریب ارونا چل پردیش میں منعقد کی گئی تھی، جس کی تصاویر اور ویڈیوز بھی اداکارہ نے انسٹاگرام پر شیئر کی تھیں۔

اداکارہ پر الزام لگایا جاتا رہا ہے کہ انہوں نے غیر مسلم شخص سے شادی کی ہے، تاہم وہ متعدد بار یہ واضح کر چکی ہیں کہ ان کے شوہر ہندو نہیں۔

ان پر یہ الزامات بھی لگائے جاتے رہے ہیں کہ ان کے شوہر نیپال کے ہندو ہیں اور اب پہلی بار انہوں نے نیپال سے تصاویر بھی شیئر کی ہیں، جس پر زیادہ تر لوگوں کا شک یقین میں بدل چکا۔

About Aftab Ahmed

Check Also

ملک کاروبار دوست نہیں رہا: پاکستان بزنس فورم

پاکستان بزنس فورم نے سال 2024 کو بزنس کمیونٹی اور عوام کے لیے مشکل ترین …