google.com, pub-3199947851844297, DIRECT, f08c47fec0942fa0 ہندو پنڈت کی ابھیشیک اور ایشوریہ کے درمیان علیحدگی کی پیش گوئی - UrduLead
جمعرات , اپریل 3 2025

ہندو پنڈت کی ابھیشیک اور ایشوریہ کے درمیان علیحدگی کی پیش گوئی

بالی وڈ فنکاروں کی پیش گوئیوں کے حوالے سے مشہور ہندو پنڈت جگن ناتھ گروجی نے ابھیشیک اور ایشوریہ رائے کے درمیان علیحدگی کی پیش گوئی کردی۔

بھارتی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دونوں فنکاروں کے درمیان تعلق میں ایسا بہت کچھ ہے جو لوگ نہیں جانتے اور دونوں کی کنڈلیاں رشتے پر منفی اثر ڈالتی ہیں۔

جگن ناتھ کا کہنا تھا کہ علم نجوم کے مطابق دونوں کی شادی کا زیادہ چلنا مقدر نہیں ہے لیکن بیٹی کی محبت نے انہیں اب تک جوڑ کر رکھا ہوا ہے۔

انہوں نے کہا کہ دونوں جلد علیحدہ ہوسکتے ہیں جس کی وجہ یہ ہے کی دونوں کے درمیان رشتے میں محبت کی کمی ہے۔

ہندو پنڈٹ کا کہنا تھا کہ علیحدگی کے بعد بھی دونوں کے درمیان احترام اور دوستی کا رشتہ برقرار رہے گا۔

About Aftab Ahmed

Check Also

علی گنڈاپور کی اڈیالہ جیل میں عمران خان سے ملاقات

وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کی اڈیالہ جیل میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی …