معروف ڈرامہ نگار خلیل الرحمان قمر کے ساتھ ڈکیتی اور اغواء کا واقعہ پیش آیا ہے۔
سندر پولیس نے واقعہ کا مقدمہ خلیل الرحمان کے بیان پر درج کرلیا،
مقدمے کے متن کے مطابق آمنہ نامی خاتون نے فون کرکے بلایا کہ وہ ڈرامہ بنانا چاہتی ہے، گھر پہنچنے پر مسلح افراد نے واردات کی اور اغوا کرلیا۔
ملزمان مارپیٹ کرتے رہے اور مختلف جگہوں پر گھومتے رہے،ملزمان نے جان سے مارنے کی دھمکیاں دیتے ہوئے رشتے داروں سے پیسے منگوانے کا کہا۔
ملزمان نے موبائل، گھڑی اور نقدی چھینی، اے ٹی ایم کارڈ سے اڑھائی لاکھ سے نقدی ٹرانسفر کی،ملزمان آنکھوں پر پٹیاں باندھ کر ویران جگہ چھوڑ کر فرار ہوگئے۔