google.com, pub-3199947851844297, DIRECT, f08c47fec0942fa0 پاکستان اسٹاک ایکسچینج ایک بار پھر بلند ترین سطح پر - UrduLead
منگل , دسمبر 24 2024

پاکستان اسٹاک ایکسچینج ایک بار پھر بلند ترین سطح پر

 پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی کا رجحان ہے، اس دوران انڈیکس ایک بار پھر بلند ترین سطح پر پہنچ گیا ہے۔

رواں کاروباری ہفتے میں 9اور 10 محرم کے سلسلے میں 2 تعطیلات کے بعد جمعرات کے روز کاروبار کا آغاز مارکیٹ میں تیزی کے ساتھ ہوا، اس دوران کے ایس ای 100 انڈیکس 559 پوائنٹس کی تیزی کے ساتھ 81715 پوائنٹس کی بلند ترین تاریخی سطح پر پہنچ گیا۔

قبل ازیں بازار حصص میں اسی کاروباری ہفتے کے پہلے روز پیر کو بھی غیر معمولی تیزی کا رجحان تھا اور کے ایس ای 100 انڈیکس 211 پوائنٹس کے اضافے سے 81155 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔ اس دوران انڈیکس 80 اور 81 ہزار کی 2 نفسیاتی سطحیں عبور کرگیا تھا۔

About Aftab Ahmed

Check Also

ملک کاروبار دوست نہیں رہا: پاکستان بزنس فورم

پاکستان بزنس فورم نے سال 2024 کو بزنس کمیونٹی اور عوام کے لیے مشکل ترین …