اتوار , ستمبر 13 2026
بریکنگ نیوز

ملک کے مختلف علاقوں میں آج بارش کا امکان

اسلام آباد، پنجاب، سندھ، خیبر پختونخوا اور گلگت بلتستان میں آج بارش کا امکان ہے۔ مشرقی بلوچستان کے چند مقامات پر بھی بارش کی توقع ہے۔

آزاد کشمیر کے علاقے سماہنی اور گردونواح میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی ہے، کوہ سلیمان، شیرانی اور دانہ سر میں کئی گھنٹے سے موسلادھار بارش کا سلسلہ جاری ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آج شام یا رات کے دوران کراچی، ٹھٹہ، سجاول، حیدرآباد، دادو، بدین، تھرپارکر، عمرکوٹ، مٹھی، میرپور خاص، سانگھڑ اور نواب شاہ میں چند مقامات پر بھی بارش کا امکان ہے۔

موسلادھار بارش سے خیبرپختونخوا، مری، گلیات، کشمیر اور کوہ سلیمان کے مقامی ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ ہے۔

گزشتہ روز ملک میں سب سے زیادہ درجہ حرارت تربت میں 48 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ نوکنڈی، دالبندین، سبی میں 46، نوابشاہ میں 44 جبکہ بہاولپور، ڈیرہ غازی خان اور بنوں میں 42 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

کراچی، ملتان، مظفر آباد میں41، پشاور 40، اسلام آباد، لاہور اور کوئٹہ 39، اور گلگت میں 35 ڈگری ریکارڈ کیا گیا۔

About Aftab Ahmed

Check Also

زامل کی منافقت کو ظاہر کرتا در نجات ڈرامے کا منظر، زامل اور زریاب کے کردار

زامل کی منافقت: “در نجات” میں زریاب کے ماضی پر تنقید پر شائقین مشتعل

زامل کی منافقت اس وقت سوشل میڈیا پر زیرِ بحث آئی جب اے آر وائے …