google.com, pub-3199947851844297, DIRECT, f08c47fec0942fa0 ادویات میں استعمال ہونے والے خام مال اور درآمدی اشیا پر ریگولیٹری ڈیوٹی عائد - UrduLead
منگل , دسمبر 24 2024

ادویات میں استعمال ہونے والے خام مال اور درآمدی اشیا پر ریگولیٹری ڈیوٹی عائد

فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے کچھ ادویات میں استعمال ہونیوالے خام مال سمیت مختلف درآمدی اشیا پر ریگولیٹری ڈیوٹی عائد کر دی۔

ایف بی آر نے کیلشیم،کلوروفارم، ڈائی آکٹائل ٹریپتھالیٹ پر 10فیصد، لیووفلکسوسین پر 31دسمبر تک 10اور یکم جنوری سے 20 فیصد ڈیوٹی عائد کردی۔ اس سے ادویات مزید مہنگی ہونے کا امکان ہے۔

خبر رساں ادارے کے مطابق ایف بی آر کی جانب سے بیج کی گریڈنگ، سارٹنگ و صاف کرنیوالی، سبزیوں کو خشک کرنیوالی مشینوں، دیگر مشینری پر 5 فیصد ریگولیٹری ڈیوٹی عائد کی گئی ہے جب کہ کیلشیم (کاربائیڈ) پر 10فیصد، کلوروفارم پر 10فیصد، ڈائی آکٹائل ٹریپتھالیٹ پر 10فیصد ریگولیٹری ڈیوٹی عائد کی گئی ہے۔

تھرڈ جنریشن اینٹی بائیو ٹیک لیووفلکسوسین پر 31 دسمبر 2024 تک 10فیصد اور یکم جنوری 2025 سے 20 فیصد، کیفین اور اس کے سالٹ پر 31 دسمبر تک 10فیصد اور یکم جنوری سے 20 فیصد ریگولیٹری ڈیوٹی عائد کی گئی ہے۔

سوڈیم کاربونیٹ پر ریگولیٹری ڈیوٹی 20فیصد سے کم کرکے 10فیصد کر دی گئی، چیونگم میں استعمال ہونیوالی گم پر 10فیصد، کلوروپیرافین لیکویڈ پر 31 دسمبر 2025 تک 10 فیصد، پولی یوریتھانس پر 30 جون 2025 تک 5 فیصد، وینائل کلوروائیڈ کے پولیمرز اور دیگر پلاسٹک پر 31 دسمبر 2024 تک 10 فیصد جب کہ ڈایا کے ٹیوب اور سلیوز پر 30جون2025 تک 10 فیصد ڈیوٹی عائد کی گئی ہے۔

فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے ملٹی پلائی اور دیگر پر 31 دسمبر تک 10فیصد اور سیلف ایڈایسو پر 30جون 2025 تک 15فیصد ریگولیٹری ڈیوٹی عائد کردی، ٹیرف پر 10فیصدریگولیٹری ڈیوٹی عائد کی گئی ہے،

لوہے کی مصنوعات، نان الائے اسٹیل کی مصنوعات اور فلیٹ رولڈ، آف سیکنڈری کوالٹی آئرن فلیٹ رولڈ مصنوعات پر 31 دسمبر 2024 تک 10فیصد اور یکم جنوری 2025سے 5 فیصد ریگولیٹری ڈیوٹی عائد کی گئی ہے، نان الائے اسٹیل مصنوعات پر بھی 31 دسمبر 2024 تک 5 فیصد ریگولیٹری ڈیوٹی عائد کر دی گئی ہے۔

About Aftab Ahmed

Check Also

لاہور اور ملتان میں ہیلتھ ایمرجنسی نافذ

ملک کے سب سے بڑے صوبے پنجاب میں اسموگ کی بگڑتی صورتحال کے پیش نظر …