google.com, pub-3199947851844297, DIRECT, f08c47fec0942fa0 گاڑیوں پر ایڈوانس ٹیکس وصولی انجن کیپسٹی کے بجائے قیمت پر کرنے کی تجویز - UrduLead
منگل , دسمبر 24 2024

گاڑیوں پر ایڈوانس ٹیکس وصولی انجن کیپسٹی کے بجائے قیمت پر کرنے کی تجویز

بجٹ 2024ء میں موٹر گاڑیوں کی رجسٹریشن پر ایڈوانس ٹیکس کی وصولی انجن کیپیسٹی کے بجائےگاڑی کی قیمت کی بنیاد پرکرنے کی تجویز دی گئی ہے۔

وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب نے کہا کہ موجودہ قانون کے تحت دو ہزار (2000) سی سی تک کی گاڑیوں کی خریداری اور رجسٹریشن پر ایڈوانس ٹیکس کی وصولی انجن کیپیسٹی کی بنیاد پر کی جاتی ہے۔

تقریر میں مزید کہا گیا کہ گاڑیوں کی قیمتوں میں کافی اضافہ ہو چکا ہے، اس لئے ٹیکس کی اصل پوٹینشل سے فائدہ اٹھانے کے لئے یہ تجویز دی جارہی ہے کہ تمام موٹر گاڑیوں کے لئے ٹیکس وصولی کی بنیاد انجن کیپیسٹی سے تبدیل کر کے قیمت کے تناسب پر کر دی جائے۔

About Aftab Ahmed

Check Also

گلیات میں ایک بار پھر برف باری کا سلسلہ شروع

گلیات میں ایک بار پھر برف باری کا سلسلہ شروع ہو گیا، سیاحوں کی سہولیات …