اتوار , ستمبر 13 2026
بریکنگ نیوز

’جٹ اینڈ جولیٹ‘ کیلئے بلینک چیک آفر ہوا، دلجیت

انڈیا کے سپر اسٹار گلوکار اور اداکار دلجیت دوسانج اور اداکارہ نیرو باجوہ کی نئی فلم ’جٹ اینڈ جولیٹ3‘ کا ٹریلر جاری کردیا گیا۔

ٹریلر لانچنگ کیلئے ممبئی میں ایک بڑی تقریب منعقد کی گئی جس میں فلم کی کاسٹ سمیت متعدد فنکاروں نے شرکت کی۔

اس موقع پر دلجیت دوسانج نے انکشاف کیا کہ فلم کے پروڈیوسر درشن گریوال نے انہیں فلم کیلئے بلینک چیک آفر کیا تھا۔

اداکار نے بتایا کہ وہ اس فلم کو نہیں کرنا چاہتے تھے لیکن جب انہیں بلینک چیک آفر ہوا تو وہ حیران ہوگئے اور انہوں نے باقاعدہ تحقیق کی کہ سب سے زیادہ کس اداکار کا معاوضہ ہے اور انہوں نے وہی معاوضہ طلب کیا۔

واضح رہے کہ ’جٹ اینڈ جولیٹ3‘ کو دنیا بھر کے ستر سے زائد شہروں کے پانچ سو تھیٹرز میں 27 جون کو ریلیز کیا جائے گا۔

About Aftab Ahmed

Check Also

پیٹرولیم لیوی میں کمی سے متعلق تجویز اور پیٹرول پمپ پر ایندھن کی قیمتوں کو ظاہر کرتا ہوا بورڈ

پیٹرولیم لیوی میں کمی: حکومت کا 1500 ارب روپے کے متبادل ذرائع آمدن کا منصوبہ زیرِ غور

حکومت جماعتِ اسلامی کی اس تجویز پر غور کر رہی ہے جس کے تحت پیٹرولیم …