google.com, pub-3199947851844297, DIRECT, f08c47fec0942fa0 آپ کے پیغام کی قدر کرتا ہوں، نریندر مودی کا نواز شریف کو جواب - UrduLead
منگل , دسمبر 24 2024

آپ کے پیغام کی قدر کرتا ہوں، نریندر مودی کا نواز شریف کو جواب

بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر نواز شریف کی مبارکباد پر جواب دیتے ہوئے کہا کہ آپ کے پیغام کی قدر کرتا ہوں۔

اپنے بیان میں نریندر مودی نے کہا کہ بھارت کے عوام ہمیشہ امن، سیکیورٹی اور ترقی پسند خیالات کےحامی رہے ہیں، بھارتی عوام کی سیکیورٹی اور خوشحالی ہمیشہ ہماری ترجیح رہے گی۔

اس سے قبل صدر مسلم لیگ ن میاں نواز شریف نے نریندر مودی کو بھارتی وزیراعظم بننے پر مبارکباد دی تھی۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنے پیغام میں میاں نواز شریف کا کہنا تھا  کہ مودی جی کو مسلسل تیسری بار وزیراعظم بننے پر گرمجوشی سے مبارکباد دیتے ہیں۔

نواز شریف کا کہنا تھا کہ الیکشن میں مسلسل تیسری بار کامیابی بھارتی عوام کے اعتماد کا اظہار ہے، آئیں ہم نفرت کو امید سے بدل کر اسے 2 ارب انسانوں کی ترقی کا موقع بنائیں۔

About Aftab Ahmed

Check Also

ملک کاروبار دوست نہیں رہا: پاکستان بزنس فورم

پاکستان بزنس فورم نے سال 2024 کو بزنس کمیونٹی اور عوام کے لیے مشکل ترین …