google.com, pub-3199947851844297, DIRECT, f08c47fec0942fa0 تین مراکز سے امتحانی پرچہ آؤٹ کرنے والوں کیخلاف کارروائی - UrduLead
منگل , دسمبر 24 2024

تین مراکز سے امتحانی پرچہ آؤٹ کرنے والوں کیخلاف کارروائی

اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی کے تحت امتحانی پرچہ سوشل میڈیا پر آوٹ کرنے والوں کے خلاف کارروائی کا سلسلہ جاری ہے

صبح اور شام کی شفٹوں میں پرچہ شروع ہونے کے بعد امتحانی مراکز سے پرچے آؤٹ ہونے پر فوری کارروائی کے بعد پرچے آؤٹ کرنے والے طالبعلموں کو پکڑلیا گیا۔

صبح کی شفٹ میں گورنمنٹ سٹی کالج (مارننگ) سے کیمسٹری کا پرچہ آؤٹ ہونے کا علم ہونے کے بعد فوری طور پر پروفیسر آصف مسعود، پروفیسر عبید اللہ، پروفیسر ایاز حسین، سینئر ڈائریکٹر فزیکل ایجوکیشن مظہر محمود پر مشتمل سپر ویجی لینس ٹیم کالج پہنچ گئی۔

سپر ویجی لینس ٹیم نے طالبعلموں کی تلاشی لے کر ایک طالبعلم کے پاس سے وہ موبائل فون برآمد کرلیا جس کے ذریعہ پرچہ امتحانی مرکز سے باہر بھیجا گیا تھا۔

اس کے علاوہ مزید 9طالبعلموں کو موبائل فون سمیت نقل کرتے ہوئے پکڑا گیا

About Aftab Ahmed

Check Also

اسلام آباد کے نجی تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی تعطیلات کا اعلان

اسلام آباد کے نجی تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی تعطیلات کا اعلان کردیا گیا۔ …