google.com, pub-3199947851844297, DIRECT, f08c47fec0942fa0 پی ٹی آئی کا سخت سیاسی موقف سے پیچھے ہٹنے کا فیصلہ - UrduLead
منگل , دسمبر 24 2024

پی ٹی آئی کا سخت سیاسی موقف سے پیچھے ہٹنے کا فیصلہ

بانی پی ٹی آئی نے سخت سیاسی موقف سے ایک قدم پیچھے ہٹنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی نے سیاسی کشیدگی کم کرنے اور پارلیمان کے اندر اور باہر روابط کا حکم دیا ہے۔

ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کی سیاسی قیادت مختلف جماعتوں سے پارلیمان کے باہر بات چیت کرے گی، پی ٹی آئی کی پارلیمان میں قیادت حکومتی اتحاد سے روابط کو بہتر کرے گی۔

کشیدگی کم کرنے اور اسٹیبلشمنٹ سے روابط کیلئے بھی 3 رکنی کمیٹی کو اختیار دیا گیا ہے۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا اداروں سے بہتر تعلقات کیلئے بیک ڈور روابط میں مصروف ہیں۔

کشیدگی میں کمی کیلئے پارٹی سیاسی و معاشی استحکام کے ایجنڈے پر ریاست کے ساتھ ہوگی۔

سینیٹ اور قومی اسمبلی میں کمیٹیوں سمیت متعدد معاملات پر بات چیت سے آگے بڑھا جائے گا۔

About Aftab Ahmed

Check Also

ملک کاروبار دوست نہیں رہا: پاکستان بزنس فورم

پاکستان بزنس فورم نے سال 2024 کو بزنس کمیونٹی اور عوام کے لیے مشکل ترین …