google.com, pub-3199947851844297, DIRECT, f08c47fec0942fa0 سعودی عرب نے پاکستان کو 0-3 سے ہرادیا - UrduLead
جمعرات , اپریل 3 2025

سعودی عرب نے پاکستان کو 0-3 سے ہرادیا

فیفا ورلڈ کپ کوالیفائر 2 کے میچ میں سعودی عرب نے پاکستان کو 0-3 سے شکست دے دی۔

اسلام آباد کے جناح اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں زیادہ تر وقت سعودی عرب کی ٹیم کا پلہ بھاری رہا،

مہمان ٹیم کھیل کے پہلے ہاف میں دو گول کرنے میں کامیاب رہی، دونوں گول البریکان نے بنائے، پہلا گول 26 ویں جبکہ دوسرا گول 41ویں منٹ میں بنا۔

دوسرے ہاف میں کھیل کے 59ویں منٹ میں سعودی عرب کا تیسرا گول الجوائر نے اسکور کیا اور تین صفر کے اسکور پر میچ ختم ہوا۔

کوالیفائر 2 میں پاکستان نے اب تک پانچ میچ کھیلے ہیں اور اسے پانچوں میں شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

About Aftab Ahmed

Check Also

علی گنڈاپور کی اڈیالہ جیل میں عمران خان سے ملاقات

وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کی اڈیالہ جیل میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی …