جمعہ , دسمبر 5 2025

وزیر خزانہ نے شرحِ سود میں کمی کا امکان ظاہر کردیا

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگ زیب نے شرحِ سود میں کمی کا امکان ظاہر کردیا۔

چین میں پاک بزنس فورم سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مہنگائی کی شرح میں واضح کمی آئی ہے، معاشی اشاریے درست سمت میں گامزن ہیں۔

انہوں نے کہا کہ مہنگائی کی مناسبت سے شرحِ سود میں کمی آئے گی جس سے عوام کو ریلیف ملے گا، ہماری توجہ معاشی اور اقتصادی اصلاحات کے ایجنڈے پر ہے۔

اس موقع پر پاک بزنس فورم سے خطاب میں وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ پاکستان میں 84 اداروں کی نجکاری پر غور کیا جارہا ہے۔

About Aftab Ahmed

Check Also

ملک کے مختلف علاقوں میں بارشوں اور برفباری کی پیشگوئی، سردی میں مزید اضافہ متوقع

محکمہ موسمیات نے ملک کے مختلف حصوں میں بارشوں اور برفباری کی پیشگوئی کرتے ہوئے …