google.com, pub-3199947851844297, DIRECT, f08c47fec0942fa0 بابر اعظم اور درِ فشاں سلیم کی آن اسکرین کیمسٹری - UrduLead
منگل , دسمبر 24 2024

بابر اعظم اور درِ فشاں سلیم کی آن اسکرین کیمسٹری

قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم اور اداکارہ درِ فشاں سلیم کی آن اسکرین جوڑی مداحوں کو خوب بھا گئی ہے۔

ہر دلعزیز بابر اعظم اور درِ فشاں سلیم نے حال ہی میں ایک سم کارڈ کی تشہیر میں کام کیا ہے۔

اس تشہیر کا ڈیجیٹل میڈیا پر آنا ہی تھا کہ دونوں معروف شخصیات کے مداح اس جوڑی کے صدقے واری جا رہے ہیں۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر وائرل اس تشہیری ویڈیو کو انٹرنیٹ صارفین کی جانب سے تاحال ہزاروں بار لائیک اور اس پر سیکڑوں بار تبصرے کیے جا چکے ہیں۔

آن اسکرین اٹھکھیلیاں کرتے اس جوڑے کو ایک ساتھ بے حد پسند کیا جا رہا ہے۔

سوشل میڈیا صارفین ناصرف اس جوڑی کو ایک ساتھ پسند کر رہے ہیں بلکہ ان کی اداکارانہ صلاحیتوں کی بھی خوب تعریف کر رہے ہیں۔

About Aftab Ahmed

Check Also

ملک کاروبار دوست نہیں رہا: پاکستان بزنس فورم

پاکستان بزنس فورم نے سال 2024 کو بزنس کمیونٹی اور عوام کے لیے مشکل ترین …